قومی خبریں

’دہلی دربار‘ تقریب میں اوشا اتھوپ کی گلوکاری پر تھرکتے نظر آئے سامعین، خرافاتی نتن نے لگایا کامیڈی کا تڑکا

دہلی دربار جشن میں پنجاب گلوکار پدم شری ہنس راج ہنس موسیقی کے مارتنڈ استاد چاند خان لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازے گئے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی دربار 2024</p></div>

دہلی دربار 2024

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: راجدھانی دہلی کے گاندھی دَرشن میوزیم، راج گھاٹ میں منعقد سہ روزہ تقریب کے آخری دن بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور مختلف فنون سے محظوظ ہوئے۔ دہلی دربار-2024 کے آج تیسرے دن جہاں مشہور و معروف گلوکارہ پدم بھوشم اوشا اتھوپ کی گلوکاری پر سامعین تھرکتے نظر آئے، وہیں مشہور و معروف ریڈیو جاکی خرافاتی نتن کی کامیڈی پر لوگوں نے خوب قہقہے لگائے۔ اس تقریب میں پنجابی گلوکار و رکن پارلیمنٹ پدم شری ہنس راج ہنس کو موسیقی کے مارتنڈ استاد چاند خان لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Published: undefined

ہندوستانی ثقافت، محبت و خیر سگالی اور کلاسیکی موسیقی کو لوگوں، خصوصاً نوجوانوں میں زندہ رکھنے کے مقصد سے منعقد ہونے والی محبت، موسیقی، ثقافت و روحانیت کی یہ تقریب ’سُر ساگر سوسائٹی آف دہلی گھرانہ‘ کے ذریعہ مرکزی وزارت سیاحت، دہلی ٹورزم اور گاندھی دَرشن کمیٹی کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ سہ روزہ میوزک پروگرام میں صوفی گلوکار اور کلاسیکی موسیقاروں نے لوگوں کو اپنی پیش کش سے مسحور کر دیا۔

Published: undefined

اجمیر گلوبل صوفی فاؤنڈیشن کے بانی اور سُر ساگر سوسائٹی آف دہلی گھرانے کے چیف پیٹرن سید ریاض الدین چشتی اور دہلی گھرانے کی جنرل سکریٹری وسعت اقبال خان کے مطابق جشن میں آج جہاں مباحثہ کے دوران صوفی گلوکاروں پدم شری شبھا مدگل اور پدم بھوشن اوشا اتھوپ نے اپنی زندگی میں موسیقی کے سفر کے دوران سہانے و کھٹے میٹھے لمحات کو لوگوں کے ساتھ بانٹا، وہیں اپنے گانوں پر لوگوں کو تھرکنے کے لیے مجبور بھی کیا۔ نوجوان صوفی گلوکار رئیس انیس صابری کی پرفارمنس دیکھ کر بھی سبھی بہت خوش نظر آئے۔

Published: undefined

دہلی گھرانہ کے شریک بانی و خزانچی محمد اقبال خان کے مطابق جشن میں پدم شری پنجابی گلوکار و رکن پارلیمنٹ ہنس راج ہنس کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انھوں نے کہا کہ سہ روزہ دہلی دربار 2024 میوزیکل پروگرام روحانیت و خیر سگالی کا بہترین سنگم رہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined