سری نگر: پولیس نے وسطی ضلع بڈگام کے خانصاحب علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ 3 ملی ٹینٹ معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے۔
Published: undefined
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے فوج کی 62 آر آر کے ساتھ کارروائی انجام دیتے ہوئے بڈگام ضلع کے خانصاحب علاقے میں 3 ملی ٹینٹ معاونین کو گرفتار کیا۔
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت قیصر احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن کرمشورہ، طاہر احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن واگورہ اور عاقب رشید گنائی ولد عبدالرشید گنائی ساکن واگورہ کے بطور کی گئی ہے۔
Published: undefined
بیان میں کہا گیا کہ تینوں لشکر طیبہ نامی ملی ٹینٹ تنظیم سے وابستہ تھے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی تحویل سے ایک چینی ہینڈ گرینیڈ، 2 میگزین، 57 گولیاں اور کچھ قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مواد کو مزید تحقیقات کے لئے کیس ریکارڈ میں رکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن خانصاحب میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز