مظفرنگر: سال 2013 میں مظفر نگر میں برپا ہونے والے فسادات کے سلسلہ میں قصوروار قرار دئے گئے بی جے پی لیڈڑ وکرم سنگھ سینی کی اسمبلی کی رکنیت روز منسوخ کر دی گئی۔ خیال رہے کہ کوال کے رہائشی اور کھتولی سیٹ سے رکن اسمبلی وکرم سینی کو مظفر نگر ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے 11 اکتوبر کو 2 سال قید کی سزا سنا سنائی تھی۔
Published: undefined
وکرم سینی کو یہ سزا کوال میں لوگوں کو مشتعل مسلمانوں کے خلاف مشتعل کرنے اور سرکاری کام میں رخنہ پہنچانے کے لیے سنائی گئی ہے۔ رکن اسمبلی کے ساتھ 12 دیگر لوگوں کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔ 2 سال کی اس سزا کے علاوہ ان سبھی کو 10-10 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
Published: undefined
مظفر نگر کی عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد جمعہ کے روز اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے وکرم سینی کی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔ اسمبلی سیکریٹریٹ نے کھتولی سیٹ کے حوالہ سے محکمہ انصاف کی رپورٹ آنے کے بعد ہی فیصلہ لیا جائے گا اور اس کے بعد oi سیٹ کو خالی قرار دیا جائے گا۔
Published: undefined
اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ رکنیت دو یا اس سے زیادہ کی سزا سنائے جانے پر خود بخود ہی ختم ہو جاتی ہے۔ محکمہ انصاف سے رائے طلب کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کا حکم دو سال کی سزا پر نافذ ہوتا ہے یا دو سال سے زیادہ پر ہی نافذ ہوگا۔ وکرم سینی وہی لیڈر ہیں جو لگاتار متنازعہ بیانات دیتے رہے ہیں۔ وہ کھتولی اسمبلی سے دوسری بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ حالانکہ سزا سنائے جانے کے کچھ وقت بعد ہی جب وکرم سینی نے جرمانہ ادا کر دیا تو اس کے بعد عدالت نے انھیں ضمانت دے دی۔
Published: undefined
غورطلب ہے کہ جس وقت مظفرنگر فسادات ہوئے تھے تو وکرم سنگھ سینی اس کوال گاؤں کے پردھان تھے جہاں سے فرقہ وارانہ تشدد کی شروعات ہوئی تھی۔ مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے تین افراد کے قتل کے بعد مظفرنگر ضلع میں تشدد کی آگ بھڑگ گئی تھی اور مہینے بھر تک جھڑپیں ہوی رہی تھیں۔
بی جے پی لیڈر وکرم سنگھ سینی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسپیشل ایم پی/ایم ایل اے کورٹ سے دو سال کی سزا کے سلسلے میں ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ نچلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز