لکھنؤ: ملک میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان اتر پردیش کی اہم اپوزیشن جماعتیں سماج وادی پارٹی (ایس پی)، کانگریس اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے الیکشن کمیشن سے ریاست میں مقررہ مدت کے اندر اسمبلی انتخابات مکمل کرائے جانے کی درخواست کی ہے۔
Published: undefined
چیف الیکشن کمشنر سشیل چندر کی قیادت میں مرکزی الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز لکھنؤ میں اپنے تین روزہ دورے کا آغاز یوجنا بھون میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ میٹنگ کرکے کیا۔ میٹنگ میں موجود ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس سمیت دیگر پارٹیوں نے ایک آواز میں کمیشن سے کہا کہ ریاست میں انتخابات وقت پر ہی کرائے جائیں۔
Published: undefined
بی ایس پی کے وفد میں شامل میولال گوتم، آر اے متل اور جمیل اختر نے بھی پارٹی کی جانب سے کمیشن کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں کہا گیا کہ ’’جمہوریت میں انتخابات ایک تہوار کی طرح ہوتے ہیں۔ جمہوری اور آئینی اوزار ایک عام آدمی کو اپنا نمائندہ منتخب کرنے کا اختیار فراہم کرتا ہے۔ اس لیے انتخابی عمل کو بغیر کسی رکاوٹ کے وقت پر مکمل کیا جانا چاہئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز