قومی خبریں

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلہ کی پولنگ 10 فروری، آخری مرحلہ کی پولنگ 7 مارچ، 10 مارچ کو نتائج کا اعلان

الیکشن کمیشن کے مطابق پانچ ریاستوں میں پولنگ کی شروعات 10 فروری 2022 سے ہوگی اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ 7 مارچ کو ہوگی۔ جبکہ 10 مارچ کو ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب 

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے اتر پردیش سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں ہفتہ کے روز دہلی کے وگیان بھون میں پریس کانفرنس طلب کی۔ پریس کانفرنس میں گوا، پنجاب، منی پور، اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے اطلاعات فراہم کی گئیں۔ کورونا کی روک تھام کے اصولوں کے پیش نظر پریس کانفرنس کا انعقاد وگیان بھون کے بڑے ہال میں کیا گیا۔

Published: 08 Jan 2022, 4:41 PM IST

الیکشن کمیشن کے مطابق پانچ ریاستوں میں پولنگ کی شروعات 10 فروری 2022 سے ہوگی اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ 7 مارچ کو ہوگی۔ 10 مارچ کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات 7 مراحل میں مکمل ہوں گے۔ پنجاب، گوا اور اتراکھنڈ کے انتخابات ایک مرحلہ میں مکمل ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ منی پور کے انتخابات 3 مراحل میں جبکہ اتر پردیش کے انتخابات 7 مراحل میں پورے ہوں گے۔

Published: 08 Jan 2022, 4:41 PM IST

پہلے مرحلہ کے لئے ووٹ 10 فروری کو ڈالے جائیں گے۔ اس پہلے مرحلہ میں اتر پردیش میں پولنگ ہوگی۔ دوسرے مرحلہ کے تحت 14 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور اس مرحلہ میں یوپی کے کچھ اضلاع کے ساتھ پنجاب اور اتراکھنڈ کی تمام سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ تیسرے مرحلہ کے تحت 20 فروری اور چوتھے مرحلہ کے تحت 22 فروری کو پولنگ ہوگی، ان دونوں مراحل میں صرف اتر پردیش کی سیٹوں پر ہی ووٹ ڈالیں جائیں گے۔

Published: 08 Jan 2022, 4:41 PM IST

اس کے بعد پانچویں مرحلہ کے تحت 2 مارچ، چھٹے مرحلہ کے تحت 3 مارچ اور ساتویں اور آخری مرحلہ کے تحت 7 مارچ کو پولنگ ہوگی۔ بعد کے تینوں مراحل میں یوپی کے ساتھ منی پور میں بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 10 مارچ کو پانچوں ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی ہوگی اور اسی دن نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

Published: 08 Jan 2022, 4:41 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Jan 2022, 4:41 PM IST