حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی رجحانات میں کانگریس تلنگانہ میں آگے ہے۔ ان رجحانات سے حوصلہ پا کر کانگریس کارکنوں نے جشن منانا شروع کر دیا ہے۔ کانگریس کیڈر نے حیدرآباد میں پارٹی کے ریاستی یونٹ کے دفتر کے باہر پٹاخے پھوڑے۔
Published: undefined
دریں اثنا، حیدرآباد میں واقع اس کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون میں جشن کا ماحول دیکھا گیا پارٹی کے لیڈروں، کارکنوں، محبان کانگریس کی بڑی تعداد انتخابی نتائج کے ساتھ ہی جمع ہو گئی جنہوں نے بڑے پیمانہ پر جشن منایا، پٹاخے چھوڑے اور رقص کرتے ہوئے ایک دوسرے کو جیت کی مبارکباد پیش کی۔
Published: undefined
کانگریس، 2014 میں تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ اس تلگو ریاست میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔ اس جشن میں پارٹی لیڈروں کا جوش دیکھنے لائق تھا جنہوں نے اس تبدیلی کو ریاست کے عوام لیے فال نیک قرار دیا۔ کانگریس کارکنوں اور لیڈروں نے صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کے حق میں نعرے بازی کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز