گوا میں 40 اسمبلی سیٹوں کے لیے آج ہوئی ووٹنگ میں عوام پورے جوش کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے نظر آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوا میں 78.94 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ سب سے زیادہ ووٹنگ سانکیلم انتخابی حلقہ میں 89.64 فیصد ہوئی۔ شمالی گوا میں 79 فید اور جنوبی گوا میں 78 فیصد ووٹنگ کی اطلاع گوا کے چیف الیکٹورل افسر نے دی ہے۔
Published: 14 Feb 2022, 9:40 AM IST
تین ریاستوں میں آج ہوئی ووٹنگ سے متعلق 5 بجے تک کے اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شام 5 بجے تک اتر پردیش میں 60.4 فیصد، گوا میں 75 فیصد سے زائد اور اتراکھنڈ میں 59.3 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ گوا میں لوگ بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر ووٹنگ مراکز پر پہنچے اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ 75 فیصد سے زیادہ ووٹنگ 5 بجے تک درج کیا گیا۔ یعنی یہ فیصد مزید بڑھا ہوا نظر آئے گا جب 6 بجے تک کے اعداد و شمار سامنے آئیں گے۔
Published: 14 Feb 2022, 9:40 AM IST
اتراکھنڈ میں 13 اضلاع کی 70 اسمبلی سیٹوں پر صبح سے ووٹنگ جاری ہے۔ ووٹرس ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ بوتھوں کا رخ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس درمیان وزیر اعلیٰ پشکر دھامی کی بیوی نے برسرعام انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ وہ بی جے پی کے انتخابی نشان کے ساتھ پولنگ بوتھ پہنچیں۔ جب میڈیا نے ان سے اس بارے میں سوال پوچھا تو انھوں نے کہا کہ یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہے۔
Published: 14 Feb 2022, 9:40 AM IST
اتر پردیش میں دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ کے درمیان بی جے پی نے انتخابی کمیشن سے ’پردہ نشینوں‘ کی شکایت کی ہے۔ اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ پردہ نشیں خواتین کی شناخت کرائے بغیر ہی ووٹنگ کرائی جا رہی ہے۔ اس سے فرضی ووٹنگ ہو رہی ہے جو غلط ہے۔
Published: 14 Feb 2022, 9:40 AM IST
اتر پردیش میں اسمبلی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں مراد آباد میں ڈرون کی مدد سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ ایس پی سٹی اکھلیش بھدوریا نے بتایا کہ ’’ہم نے سیکورٹی کا انتظام کیا ہے۔ ہم ڈرون کیمرے کی مدد سے بھی علاقے میں نگرانی کر رہے ہیں۔‘‘
Published: 14 Feb 2022, 9:40 AM IST
لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت پیر کو 55 سیٹوں پر جاری ووٹنگ میں سوپہر ایک بجے تک 39.07 فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ الیکشن کمیشن سے موصول اطلاع کے مطابق سبھی نو اضلاع میں ٹھند کی پرواہ نہ کرتے ہوئے رائے دہی کے تئیں لوگوں کا جوش دیکھا جا رہا ہے۔
Published: 14 Feb 2022, 9:40 AM IST
لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت پیر کو 55سیٹوں پر جاری ووٹنگ میں صبح11 بجے تک 23.03 فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ الیکشن کمیشن سے موصول اطلاع کے مطابق سبھی نو اضلاع میں ٹھند کی پرواہ نہ کرتے ہوئے رائے دہی کے تئیں لوگوں کا جوش دیکھا جا رہا ہے۔
Published: 14 Feb 2022, 9:40 AM IST
ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر بی ڈی۔ رام تیواری نے بتایا کہ اتر پردیش میں دوسرے مرحلے میں 55 اسمبلی سیٹوں کے لیے صبح 7 بجے سے 9 بجے تک 9.45 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ ہر جگہ پولنگ پرامن اور منصفانہ طریقے سے ہو رہی ہے۔ جہاں ای وی ایم میں خرابی کی اطلاع ملی تھی وہاں ای وی ایم کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
Published: 14 Feb 2022, 9:40 AM IST
یوپی میں دوسرے مرحلے کی 55 سیٹوں پر ووٹنگ کا آغاز اترپردیش میں دوسرے مرحلے کے تحت 9 اضلاع کی 55 سیٹوں پر آج صبح سخت سیکورٹی کے انتظامات کے درمیان ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ رائے دہندگان صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔ چیف الیکشن افسر اجئے کمار شکلا نے کہا کہ ان تمام سیٹوں پر مجموعی طور سے 2.02 کروڑ رائے دہندگان بشمول 1.05 کروڑ مرد اور 94 لاکھ خواتین 586 امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ کریں گے جن میں 69 خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا 12544 پولنگ سنٹرس کے 23404 پولنگ بوتھ پر رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ سال 2017 میں ان سیٹوں پر مجموعی ووٹنگ کا اوسط فیصد 65.53 ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اتراکھنڈ میں 70 اسمبلی نشستوں کے لیے ووٹنگ شروع
دہرادون: اتراکھنڈ کے 70 اسمبلی حلقوں میں پیر کی صبح 8 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی، جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ کووڈ- 19 کی وجہ سے اس الیکشن میں پہلی بار 80 سال سے زیادہ عمر کے ووٹروں اور مکمل طور پر معذور رائے دہندگان کے لیے ان کے گھروں پر پوسٹل بیلٹ سے پہلے ہی بھیجے جا چکے ہیں۔ اس بار ریاست میں کل 81 لاکھ، 72 ہزار، 173 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان میں 35 مہاجر ووٹرز بھی شامل ہیں۔ یہ ووٹرز 632 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ پہلی بار الیکشن کمیشن نے معذوروں، حاملہ خواتین اور 80 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
گوا قانون ساز اسمبلی کی 40 نشستوں کے لیے بھی ووٹنگ شروع
پنجی: گوا اسمبلی انتخابات کے لیے ریاست کے دو اضلاع کی 40 نشستوں پر پیر کو پولنگ پرامن طریقے سے شروع ہوگئی۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق جنوبی گوا اور شمالی گوا کے اضلاع کے 1,722 پولنگ اسٹیشنوں پر آج پولنگ ہو رہی ہے۔ 2017 کے اسمبلی انتخابات کے مقابلے اس بار 80 مزید پولنگ اسٹیشنوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ریاست میں کل 11.6 لاکھ ووٹرز301 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے جن میں 14 خواتین بھی شامل ہیں۔ ووٹرز میں 9,590 معذور افراد، 80 سال سے زیادہ عمر کے 2,997 ووٹرز، 41 سیکس ورکرز اور نو خواجہ سرا شامل ہیں۔ ریاست میں ہر بوتھ پر اہل ووٹروں کی اوسط تعداد 672 ہے۔ واسکو اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ اہل ووٹروں کی تعداد 35,139 ہے، جبکہ مرگاؤں سیٹ پر سب سے کم 19,958 ووٹرز ہیں۔ اس بار کل 105 (گلابی بوتھ) خواتین پولنگ اسٹیشن ہیں۔
Published: 14 Feb 2022, 9:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Feb 2022, 9:40 AM IST
تصویر: پریس ریلیز