آسام کے درانگ میں ہوئے تشدد کو لے کر کانگریس لگاتار بی جے پی حکومت پر حملہ آور ہے۔ اس درمیان کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آسام میں تشدد کے ایشو پر مودی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر سب کے لیے نہیں ہے تو پھر یہ کیسی آزادی؟
Published: undefined
راہل گاندھی نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’جب ملک میں نفرت کا زہر پھیلایا جا رہا ہے تو کیسا امرت مہوتسو؟ اگر سب کے لیے نہیں ہے تو کیسی آزادی؟‘‘ واضح رہے کہ جمعرات کو غیر قانونی قبضہ ہٹانے گئی پولیس اور مقامی لوگوں میں تصادم کے دوران دو لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ واقعہ کے بعد سے علاقے میں ابھی تک ماحول کشیدہ ہیں۔
Published: undefined
اس سے قبل آسام میں تشدد کو لے کر کانگریس نے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما پر سوال اٹھائے تھے۔ کانگریس نے پوچھا تھا کہ بڑا بھائی وزیر اعلیٰ اور چھوٹا بھائی ایس پی تو کیا جسے چاہیں گے اسے گولی ماریں گے؟ کانگریس درانگ کے ڈی سی اور ایس پی کو معطل کر تشدد کی عدالتی جانچ کرانے کے مطالبہ پر قائم ہے۔ یہاں غور طلب ہے کہ درانگ کے ایس پی سوشانتا بسوا سرما وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے بھائی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز