گوہاٹی: گوہاٹی ہائی کورٹ نے مختلف سرکاری عہدوں کے امتحانات کے دوران موبائل انٹرنیٹ خدمات پر پابندی لگانے کے آسام حکومت کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔
Published: undefined
جسٹس سمن شیام نے جمعہ کو ایک رٹ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار پہلی نظر میں مقدمہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔ یہ عرضی سماجی کارکن راجو پرساد سرما نے دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے مختلف سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے 21 اور 28 اگست کو ہونے والے امتحان کے دوران موبائل انٹرنیٹ سروسز پر پابندی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
Published: undefined
ایڈوکیٹ جنرل دیوجیت سائکیا نے کہا کہ عدالت نے عبوری روک لگانے سے انکار کرتے ہوئے اس معاملے میں ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس معاملے میں حلف نامہ داخل کرنے کے لیے چار ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ واٹس ایپ یا سوشل میڈیا کے ذریعے سوالیہ پرچہ لیک ہونے کی تاریخ کے پیش نظر آزادانہ اور منصفانہ امتحان کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام ضروری تھا۔
Published: undefined
آسام حکومت نے ریاست کے 35میں سے 24 اضلاع میں ’آزادانہ، منصفانہ اور شفاف بھرتی امتحانات کے انعقاد کے مفاد میں‘ موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا تھا۔ حکومت کے حکم کے مطابق اتوار (28 اگست) کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک انٹرنیٹ خدمات کو بند رکھاجانا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined