اپنے متنازعہ بیانات اور فیصلوں کے لیے اکثر سرخیوں میں رہنے والے ہیمنت بسوا سرما نے درگا پوجا کے پیش نظر ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے درگا پوجا پنڈالوں کے لیے حکومت کا خزانہ کھول دیا ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پوری ریاست میں بنے تقریباً 7 ہزار پوجا پنڈالوں کو فنڈ دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کی صدارت میں منعقد کابینہ کی میٹنگ میں اس کا اعلان کیا گیا۔ اس تعلق سے ریاستی حکومت میں وزیر برائے سیاحت جینت مال بروا نے میڈیا کو جانکاری دی۔
Published: undefined
کابینہ میں لیے گئے فیصلے کے مطابق آسام کے 6953 پوجا پنڈالوں کو حکومت کے ذریعہ 10-10 ہزار روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ جینت مال بروا نے کہا کہ ’’ریاستی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ لیا ہے کہ سبھی کابینہ وزیر 25 دسمبر سے 10 جنوری 2024 تک ایک خاص گاو۷ں میں 5 دن اور 5 رات قیام کریں گے۔ اس دوران ہائی اسکول اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کی 400 نئی عمارتوں کی بنیاد رکھی جائے گی۔ ان میں سے 100 چائے باغان علاقوں میں پوری طرح سے نئے اسکول ہوں گے۔ پرانے اسکولوں کی عمارتوں کی تجدید کے لیے ہر اسکول کو 7 کروڑ روپے الاٹ کیے جائیں گے۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما مسلم طبقہ کے خلاف زہر افشانی کرنے کے لیے مشہور ہیں۔ وہ اکثر مسلمانوں کے خلاف متنازعہ بیانات دیتےرہے ہیں۔ اب درگا پوجا پنڈالوں کے لیے فنڈ دینے کا فیصلہ ہندو طبقہ کو خوش کرنے کی کوشش تصور کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined