آسام کی ہیمنت بسوا سرما حکومت نے آج ایک بڑی پیش قدمی کرتے ہوئے اسمبلی سے مسلمانوں کی شادی اور طلاق سے متعلق پرانے قانون کو غیر فعال کرنے والا بل پاس کرا لیا۔ ریونیو اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وزیر جوگین موہن نے 22 اگست کو اسمبلی میں ’آسام منسوخی بل 2024‘ پیش کیا تھا جس میں آسام میں مسلمانوں کی شادی و طلاق رجسٹریشن ایکٹ 1935 اور آسام منسوخی آرڈیننس 2024 کو رد کرنے کی بات تھی۔ آج یہ بل اسمبلی میں پاس ہو گیا۔
Published: undefined
اس بل پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف نابالغوں کی شادی ختم کرنا نہیں بلکہ قاضی نظام سے چھٹکارا پانا بھی ہے۔ ہم مسلمانوں کی شادی اور طلاق کے رجسٹریشن کو سرکاری نظام کے تحت لانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ سبھی شادیوں کا رجسٹریشن سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کیا جانا چاہیے، لیکن ریاست اس مقصد کے لیے قاضی جیسے ذاتی اداروں کی حمایت نہیں کر سکتا ہے۔
Published: undefined
اپوزیشن پارٹیوں نے حکومت کے اس بل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپوزیشن لیڈران کا کہنا ہے کہ یہ بل مسلمانوں کے ساتھ تفریق کرنے والا اور انتخابی سال میں ووٹرس کو پولرائز کرنے والا ہے۔ گزشتہ دنوں جب اس بل کو پیش کیا گیا تھا، اس وقت بھی اپوزیشن لیڈران نے بل کو مسلم منافرت پر مبنی بتایا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined