آسام کے کچھار ضلع واقع سلچر شہر کے شیاما پرساد روڈ واقع ایک کوچنگ سنٹر، وسندھرا اپارٹمنٹ میں خوفناک آگ لگنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ آگ لگی، جو دیکھتے ہی دیکھتے تیزی کے ساتھ پھیلنے لگی۔ آگ لگنے کے وقت کئی طلبا کوچنگ سنٹر میں موجود تھے۔ انھوں نے کسی طرح سیڑھیوں کے سہارے باہر کود کر اپنی جان بچائی۔
Published: undefined
موصولہ خبروں کے مطابق آگ لگنے کی خبر ملتے ہی طلبا میں افرا تفری پیدا ہو گئی۔ جب طلبا نے یہ دیکھا کہ آگ کی وجہ سے وہ پھنس گئے ہیں اور نیچے جانے کا کوئی راستہ نہیں ہے، تو سبھی اپارٹمنٹ کی چھت پر بھاگ گئے۔ باہر جمع کچھ لوگوں نے کسی طرح سے سیڑھیوں کا انتظام کیا اور طلبا کو چھت سے نیچے اتارا گیا۔ اس دوران بلڈنگ سے گر کر ایک طالبہ زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔
Published: undefined
آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور اس پر قابو بھی پا لیا گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ’کولنگ آپریشن‘ کا عمل چل رہا ہے اور جلد ہی یہ آپریشن بھی ختم ہو جائے گا۔ اس واقعہ کی تحقیقات بھی شروع ہو گئی ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل جمعہ کی دیر شب کنڈلی-مانیسر-پلول ایکسپریس وے پر نوح ضلع واقع گاؤں دھلاوٹ کے پاس چلتی بس میں آگ لگنے سے 9 لوگ زندہ جل گئے۔ ان کی جائے وقوع پر ہی موت ہو گئی۔ آگ کیوں لگی، اس سلسلے میں فوری طور پر کوئی جانکاری نہیں مل سکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز