قومی خبریں

آسام: ٹرین کی پٹریوں سے گزر رہا تھا ہاتھیوں کا جھنڈ، اے آئی کی وارننگ سے ٹلا بڑا حادثہ

ہاتھیوں کو دیکھتے ہی ٹرین کے لوکو پائلٹ اور اسسٹنٹ لوکو پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگایا اور تقریباً 60 جنگلی ہاتھیوں کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچا لیا۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

 آسام میں ہاتھیوں کے جھنڈ کو بچانے کے لیے لوکو پائلٹ نے ٹرین روک دی۔ واقعہ 16 اکتوبر کی رات کا ہے۔ ٹرین گوہاٹی سے لامڈنگ کی طرف جا رہی تھی۔ ہاتھیوں کے جھنڈ کا ٹرین کی پٹریوں پر سے گزرنے کا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے جو کافی وائرل ہو رہا ہے۔

ٹرین نمبر 15959 کامروپ ایکسپریس کے لوکو پائلٹ جے ڈی داس اور اسسٹنٹ لوکو پائلٹ امیش کمار نے ہوائی پور اور لام ساکھانگ اسٹیشن کے درمیان کلومیٹر 167/0-166/8 پر ہاتھیوں کے جھنڈ کو ریل پٹری پار کرتے ہوئے دیکھا۔ ہاتھیوں کو دیکھتے ہی لوکو پائلٹ اور اسسٹنٹ لوکو پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگایا اور تقریباً 60 جنگلی ہاتھیوں کو ٹرین کی زد میں آنے سے بچا لیا۔

Published: undefined

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریلوے ٹریک پر کھڑی ٹرین سے قریب 100 میٹر آگے ہاتھیوں کی لمبی قطار پٹری کو پار کر رہی ہے۔ ٹرین کی لائٹ میں ٹریک کو پار کرتے ہوئے ہاتھی دوسری طرف جا رہے ہیں۔ تھوڑی دیر میں ٹرین کے سامنے کئی لوگ نظر آتے ہیں، جو شاید ٹرین میں سوار مسافروں میں سے ہییں۔ وہ ہاتھیوں کے جھنڈ کو نکلتے ہوئے دیکھتے رہتے ہیں۔

اسی دوران لوکو پائلٹ فون پر آس پاس کے متعلقہ ریلوے افسران کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے سنائی دیتے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ بہت بڑی تعداد میں ہاتھی نکل رہے ہیں۔ ڈاؤن لائن (مخالف سمت سے آنے والی ٹرین) کو بھی بتا دیجیے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ٹرین کے ڈرائیوروں کو مصنوعی انٹلی جنس (AI) پر مبنی انٹروشن ڈٹیکشن سسٹم (آئی ڈی ایس) کے ذریعہ باخبر کیا گیا تھا، جو اس سیکشن میں فعال ہے۔ شمال مشرقی سرحدی ریلوے نے اپنے دائرہ اختیار والے علاقہ کے دیگر سبھی ہاتھی گلیاروں میں بھی دھیرے دھیرے اے آئی پر مبنی انٹروشن ڈٹیکشن سسٹم تنصیب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ نطام پہلے بھی ریلوے ٹریک پر پہنچنے والے کئی ہاتھیوں کی جان بچانے میں کامیاب ثابت ہوا ہے۔ شمال مشرقی سرحدی ریلوے نے کیلنڈر سال 2023 کے دوران کُل 414 ہاتھیوں اور 16 اکتوبر 2024 تک 383 ہاتھیوں کو بچایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined