اڈیشہ کے وزیر صحت نبا داس پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔ محکمہ پولیس کے اے ایس آئی گوپال داس نے ان پر پانچ راؤنڈ فائر کئے۔ گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوئے اور بہت زیادہ خون بہہ کر گاڑی کی سیٹ پر جم گیا۔ فوراً وزیر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس واقعہ کے بعد ملزم اے ایس آئی گوپال داس کی بیوی کا بیان سامنے آیا ہے۔
Published: undefined
نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق اے ایس آئی کی بیوی نے بتایا کہ اس واقع سے پہلے صبح کو ان کے شوہر نے اپنی بیٹی سے ویڈیو کال پر بات کی تھی۔
Published: undefined
اے ایس آئی گوپال داس کی اہلیہ جینتی داس کا کہنا ہے کہ "مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہوا ہے۔ مجھے اس واقعہ کا علم خبروں سے ہوا۔ میں نے صبح سے گوپال سے بات بھی نہیں کی۔ وہ آخری بار پانچ ماہ قبل گھر آئے تھے۔"
Published: undefined
جینتی داس نے یہ بھی کہا کہ گوپال نے صبح ویڈیو کال پر بیٹی سے بات کی تھی اور یہ اس کی آخری کال تھی۔ انہیں کچھ دماغی مسئلہ تھا جس کے لیے وہ گزشتہ 7-8 سال سے زیر علاج تھے۔ وہ دوا لینے کے بعد نارمل سلوک کرتے تھے۔
Published: undefined
قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر نبا داس ایک پروگرام میں شرکت کرنے جا رہے تھے۔ جب وزیر راستے میں اپنی گاڑی سے باہر نکلے تو اے ایس آئی نے اپنے ریوالور سے ان پر گولی چلا دی۔ یہ پورا واقعہ جھارسوگوڑا ضلع کے برجراج نگر کے قریب پیش آیا۔ ملزم پولیس اہلکار گوپال داس گاندھی چوک پولیس چوکی میں تعینات تھا۔ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد بی جے ڈی کارکنوں میں کافی ناراضگی ہے۔
Published: undefined
خبروں کے مطابق اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ اس میں نبا داس کے سینے سے خون بہہ رہا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب وزیر گاندھی چوک پر اپنی گاڑی سے باہر نکلے تو کانسٹیبل نے چار سے پانچ راؤنڈ فائر کئے۔ ملزم اے ایس آئی کو اہل علاقہ نے پکڑ لیا۔ بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا۔
Published: undefined
ساتھ ہی وزیر صحت کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اسے ماہرین کی میڈیکل ٹیم اور لائف سپورٹ سسٹم کے ساتھ جھارسوگوڈا سے بھوبنیشور لایا گیا ہے۔ وہ اس وقت اپولو ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ہیں۔ وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک وزیر نبا داس کی صحت کا حال جاننے کے لیے بھوبنیشور کے اپولو اسپتال پہنچے۔
Published: undefined
یہاں انہوں نے ڈاکٹروں سے بات چیت کی اور وزیر کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے اپولو اسپتال میں نبا داس کے بیٹے سے بھی ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیراعلیٰ نے سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined