وارانسی: اتر پردیش کے وارانسی میں واقعہ گیانواپی مسجد کے احاطہ میں اے ایس آئی کا سروے جاری ہے اور ٹیم جمعہ کو بھی مقررہ وقت پر جانچ پڑتال کرنے پہنچ گئی۔ اے ایس آئی سروے میں مختلف مشینیں بھی استعمال کر رہا ہے۔ بنیاد سے لے کر عمارتوں تک کی تاریخ کا پتہ لگانے کے لیے ان حصوں کی تھری ڈی میپنگ بھی کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
عہدیداروں کے مطابق کانپور کے ماہرین بھی گیانواپی سروے میں اے ایس آئی ٹیم کے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔ ٹیم جدید ٹیسٹنگ مشینوں کے ساتھ پہنچی ہے جس میں گراؤنڈ پینیٹریٹنگ ریڈار (جی پی آر) دیواروں کے پیچھے اور زمین کے نیچے جانچ پڑتال کرے گی۔ کانپور ٹیم کی آمد سے سروے میں شامل ارکان کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پہلے جہاں 42 ممبران سروے کر رہے تھے اب ان کی تعداد 52 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
سروے کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی ٹیم نے جمعرات کو گیانواپی مسجد کے احاطہ میں مختلف مقامات کی فوٹو اور ویڈیو گرافی کی۔ اس کے علاوہ احاطہ کے مختلف حصوں میں جدید ترین مشینوں کی مدد سے پیمائش بھی کی گئی۔
Published: undefined
صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک تقریباً سات گھنٹے کے سروے میں اے ایس آئی کی ٹیم نے سائنسی طریقے سے اپنی تحقیقات جاری رکھی۔ گیانواپی کے آس پاس واقع مکان کی چھت پر سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ کہیں سے بھی بغیر اجازت کے کوئی فوٹو گرافی یا ویڈیو گرافی نہ کی جا سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز