کابل: پاکستان میں افغانستان کے سابق سفیر ڈاکٹر عمر ذاخیل وال نے افغان فورسز کی پسپائی کا ذمہ دار صدر اشرف غنی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف غنی نے افغانستان کو ذاتی جاگیر سمجتے ہیں اور سازش کے تحت اپنے اقتدار کو طول دیا۔
Published: undefined
ڈاکٹر عمر ذاخیل وال نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں اشرف غنی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغان صدر نے ملک کو اپنی ذاتی جاگیر کی طرح چلایا، سیاسی سازشوں کے ذریعے اپنے اقتدار کو طول دیا اور امن کے کئی مواقع ضائع کیے۔
Published: undefined
انہوں نے لکھا کہ اشرف غنی نے خود کو ملک کا سب سے بڑے رہنما دکھانے کے لیے میڈیا اور سوشل میڈیا پر سرکاری وسائل استعمال کیے، بد انتظامی، سیاسی سازشوں، آئین کی خلاف وزریوں اور طاقت کے غلط استعمال کر کے اشرف غنی نے اپنے اقتدار کو طول دیا۔
Published: undefined
سابق سفیر نے کہا کہ آج ان کا ملک بقا کی جنگ لڑ رہا ہے تو اس کا ذمہ دار اشرف غنی ہے کیونکہ افغان فورسز تذبذب کا شکار ہوئیں کہ آیا وہ ملک کی بقا کے لیے لڑ رہی ہیں یا پھر اشرف غنی کے اقتدار کو طول دینے کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کے برسرِاقتدار ہوتے ہوئے افغانستان میں امن نہیں ہوسکتا، صدر نے امن کے لیے کئی مواقع ضائع کیے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined