قومی خبریں

اشوک تنور کی کانگریس میں شمولیت، بی جے پی پر شدید تنقید

اشوک تنور نے بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی میں بابا صاحب اور آئین کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ انہوں نے ہریانہ کے عوام سے کانگریس کی حکومت بنانے کی اپیل کی

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

 

ئی دہلی: سابق رکن پارلیمنٹ اشوک تنور نے بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی میں آئین اور بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا کوئی احترام نہیں ہے۔ انہوں نے ہریانہ کے عوام، بالخصوص دلتوں، پچھڑوں اور محروم طبقے سے اپیل کی کہ وہ ہریانہ کو دوبارہ نمبر ایک بنانے کے لیے کانگریس کی حکومت تشکیل دیں۔

Published: undefined

اشوشک تنور نے کہا کہ ان کی سیاسی زندگی کا آغاز کانگریس سے ہوا تھا۔ کچھ وقت کے لیے وہ بی جے پی میں شامل ہوئے تھے، مگر انہیں محسوس ہوا کہ بی جے پی آئین اور بابا صاحب امبیڈکر کے اصولوں کی پاسداری نہیں کرتی۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی ذات اور مذہب کا سہارا لے کر لوگوں کو تقسیم کرتی ہے۔

Published: undefined

تنور نے واضح کیا کہ راہل گاندھی نے بابا صاحب امبیڈکر کے نظریات کے فروغ کے لیے ملک بھر میں ایک مہم شروع کی ہے اور انہوں نے اپنی یاترا کے ذریعے لوگوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’آج میں ملک کو جوڑنے اور آئین کی حفاظت کی لڑائی میں راہل گاندھی کے ساتھ کھڑا ہوں۔‘‘

Published: undefined

اجے ماکن نے تنور کا کانگریس میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے آئین کی حفاظت اور بابا صاحب امبیڈکر کے نظریات کو آگے بڑھانے کی راہ میں راہل گاندھی کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تنور کی سیاسی تجربات سے کانگریس مزید مضبوط ہوگی۔

تنور نے ہریانہ کے لوگوں کو یکجا کرنے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ عزم کیا کہ کانگریس کی حکومت آنے سے نہ صرف دلتوں، بلکہ ہر طبقے کے لوگوں کے مسائل کا حل ممکن ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined