راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ’کم از کم آمدنی گارنٹی‘ کے اعلان کو تاریخی قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اس سمت میں کام کر رہی ہے اور جلد ہی اسے راجستھان میں لاگو کر دیا جائے گا۔
Published: undefined
اشوک گہلوت نے ٹوئٹ کر کے کہا، ’’راہل جی کا کم از کم آمدنی کی گارنٹی کے اعلان کو، میں تاریخی مانتا ہوں۔ گارنٹی دینا کسی کو کہ کوئی بھوکا نہ سوئے، دنیا میں ایسے اعلان کی امید کسی نے نہیں کی ہوگی۔ ہر شخص کی کم از کم آمدنی کسی نہ کسی شکل میں یقینی بنائی جائے یہ بہت بڑی بات ہے۔ راہل گاندھی نے ایسا کر کے تاریخ رقم کی ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا، ’’بہت جلد راجستھان ملک کی پہلی ریاست ہوگی جہاں عوام سوشل سیکورٹی نیٹورک کا حصہ ہوگی اور سبھی کے کھاتے میں آمدنی آئے گی۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ پیر کے روز چھتیس گڑھ میں ’کسان آبھار ریلی‘ کے دوران راہل گاندھی نے تاریخی اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مرکز میں کانگریس کی حکومت آنے پر غریبی دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور اس کے لئے ملک کے ہر غریب کو کم از کم آمدنی کی گارنٹی دی جائے گی۔ یعنی ہر غریب شخص کے کھاتے میں کم از کم آمدنی منتقل کی جائے گی۔ راہل گاندھی نے یہ اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ دنیا کی کسی بھی حکومت نے آج تک ایسا نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا تھا، ’’ہم ایک نئے ہندوستان کی تعمیر تب تک نہیں کر سکتے جب تک ہمارے لاکھوں بھائی بہن غریبی میں زندگی گزار نے پر مجبور ہیں۔ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو غریبی اور بھوک مٹانے کے لئے ہر غریب شخص کے لئے کم از کم آمدنی کی گارنٹی دینے کے لئے پُرعزم ہوگی، یہ ہمارا وعدہ ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined