لکھیم پور کھیری تشدد کا کلیدی ملزم اور پولیس کسٹڈی میں ریمانڈ پر مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کی طبعیت خراب ہونے کی خبر ہے اور اس کی وجہ سے اسے جیل ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس ریمانڈ ختم ہونے سے پہلے ہی آشیش مشرا کو جیل میں داخل کیا گیا ہے ۔ خبر ہے کہ ملزم آشیش مشرا کو ڈینگو ہو گیا ہے اور اسے جیل ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے آج تک نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق جیل کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ آشیش مشرا کو ڈینگو ہے یا نہیں اس کی تصدیق کے لئے اس کا سیمپل جانچ کے لئے لیب میں بھیجا گیا ہے۔ لکھیم پور کھیری ضلع جیل کے افسر پی پی سنگھ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ وہ یعنی آشیش مشرا کو ڈینگو ہو ا ہے یا نہیں۔ ان کا سیمپل جمعہ کو جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے اور رپورٹ آنے کے بعد ہی تصویر صاف ہو گی۔‘‘
Published: undefined
لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو کچلنے اور تشدد کے معاملہ میں کلیدی ملزم آشیش مشرا سمیت چار لوگوں کو عدالت نے جمعہ کو دو دن کی پولیس کسٹڈی ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔ معاملہ سے جڑے افسران نے ان چاروں ملزمان کی پولیس کسٹڈی ریمانڈ مانگی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا۔ واضح رہے لکھیم پور کھیری تشدد معاملہ میں ملزم آشیش مشرا ، انکت داس، لطیف عرف کالے اور شیکھر بھارتی کی پولیس کسٹڈی آج شام پانچ بجے ختم ہو رہی ہے۔ اس مدت کے ختم ہونے سے پہلے ہی آشیش مشرا کو ڈینگو ہونے کی خبر ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined