جئے پور: آشرم میں نابالغ کی عصمت دری کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے خود ساختہ مذہبی پیشوا آسارام کو 7 دن کی پیرول مل گئی ہے۔ راجستھان ہائی کورٹ نے آسارام کو علاج کے لیے پیرول منظور کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آسارام پولیس کی حراست میں علاج کے لیے مہاراشٹر جائے گا۔
Published: undefined
راجستھان ہائی کورٹ کی طرف سے پیرول کی درخواست منظور ہونے کے بعد آسارام جیل سے باہر تو آئے گا لیکن اسے اس دوران پولیس کی حراست میں ہی رہنا ہوگا۔ پولیس حراست میں ہی وہ علاج کے لیے مہاراشٹر جا سکے گا۔ خیال رہے کہ عام طور پر جب کسی بھی قیدی کو پیرول ملتا ہے، وہ رضاکارانہ طور پر اپنے خاندان سے ملنے جاتا ہے اور مدت ختم ہونے پر جیل واپس آ جاتا ہے لیکن آسارام پر یہ شرط لگائی گئی ہے کہ اسے پولیس حراست میں ہی علاج کرانا ہوگا۔
Published: undefined
آسارام 2 ستمبر 2013 سے جیل میں ہے اور اس نے بار علاج کے لیے پیرول کی درخواست کی مگر اسے قبول نہیں کیا گیا۔ کچھ دن پہلے آسارام کے سینے میں اچانک درد ہونے کی خبریں آئی تھیں اور اسے جودھپور ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس بار آسارام کی صحت کے پیش نظر راجستھان ہائی کورٹ نے درخواست قبول کر لی۔ آسارام مہاراشٹر میں آیورویدک طریقہ سے علاج کروانا چاہتا ہے۔
خیال رہے کہ آسارام پر اپنے آشرم میں ایک نابالغ کے ساتھ عصمت دری کرنے کا الزام تھا۔ جودھ پور کی پوکسو عدالت نے اس معاملے میں آسارام کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined