نئی دہلی: آسارام کو سپریم کورٹ سے جھٹکا لگا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے 2013 میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے معاملے میں مجرم قرار دیے گئے خود ساختہ بابا آسارام باپو کی درخواست ضمانت پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔
Published: undefined
آسارام کو 2013 میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس نے یہ جرم اگست 2013 میں جودھ پور کے منائی گاؤں میں کیا تھا۔ آسارام کی گرفتاری کے بعد سورت کی دو خواتین نے بھی شکایت درج کروائی، جس میں الزام لگایا گیا کہ آسارام اور ان کے بیٹے نے ان کے ساتھ 2002 اور 2005 کے درمیان عصمت دری کی۔
Published: undefined
جودھ پور ریپ کا فوجداری مقدمہ 2014 میں شروع ہوا اور چار سال تک چلا، اسے ٹرائل کورٹ نے 2018 میں مجرم قرار دیا اور عمر قید کی سزا سنائی۔ اس کے خلاف اس کی اپیل ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز