قومی خبریں

’ہمارا اخلاق دیکھ کر ایک دن تم بھی داڑھی رکھنے لگو گے‘

گروگرام میں مسلم نوجوان کی داڑھی کاٹنے کے واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے کہا کہ ’’ظلم کرنے والو! داڑھی کاٹنے سے ہم داڑھی رکھنا ختم نہیں کریں گے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہریانہ کے گروگرام میں مسلم نوجوان کی داڑھی کاٹنے سے متعلق اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’داڑھی کاٹنے والوں اور ان کے والدین سے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ گلا بھی کاٹ دیں گے تو بھی ہم مسلم ہی رہیں گے۔ ہم آپ کو بھی اسلام میں شامل کریں گے اور داڑھی رکھوائیں گے۔‘‘

Published: undefined

حیدر آباد میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے یہ باتیں کہیں۔ انھوں نے اپنے بیان کی مزید تشریح کرتے ہوئے کہا کہ ’’ظلم کرنے والو! داڑھی کاٹنے سے ہم داڑھی رکھنا بند نہیں کر دیں گے۔ ہم اور بڑی داڑھی رکھیں گے اور اپنے اخلاق و سچائی سے ہم تمہیں بھی اسلام میں شامل کر لیں گے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ 31 جولائی کو گروگرام میں مسلم نوجوان کی داڑھی کاٹنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ مسلم نوجوان نے بتایا تھا کہ ایک سیلون میں بیٹھے دو نوجوانوں نے اس کی داڑھی زبردستی کاٹ دی اور منع کرنے پر اس کی پٹائی بھی کی گئی تھی۔ میڈیا میں خبر آنے کے بعد پولس حرکت میں آئی تھی اور کیس درج کر کےاس معاملے میں تین لوگوں کو گرفتار بھی کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined