خاتون ریزرویشن بل پر لوک سبھا میں بحث کے درمیان آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے چیف اسدالدین اویسی نے اس پر مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اس بل کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور خاتون ریزرویشن بل میں موجود خامیوں کا تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں اس بل کی مخالفت کر رہا ہوں۔ اس بل کو لے کر یہ دلیل دی گئی ہے کہ اس سے مزید خواتین پارلیمنٹ اور اسمبلی میں منتخب ہو کر آئیں گی۔ اس میں او بی سی اور مسلم خواتین کے لیے انتظام کیوں نہیں کیا گیا ہے؟ ان کی نمائندگی پارلیمنٹ میں بہت کم ہے۔‘‘
Published: undefined
حیدر آباد سے رکن پارلیمنٹ اویسی نے کہا کہ ملک میں 7 فیصد مسلم خواتین ہیں، لیکن اس ایوان میں ان کی نمائندگی صرف 0.7 فیصد ہی ہے۔ مسلم لڑکیوں کا ڈراپ آؤٹ 19 فیصد ہے، جبکہ دیگر طبقات میں یہ صرف 12 فیصد ہے۔ اتنا ہی نہیں، نصف مسلم خواتین ناخواندہ ہیں۔ اویسی نے بی جے پی پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مودی حکومت اعلیٰ ذات کی خواتین کی نمائندگی بڑھانا چاہتی ہے۔ یہ مسلم اور او بی سی خواتین کی نمائندگی نہیں بڑھانا چاہتی۔ 17ویں لوک سبھا تک مجموعی طور پر 690 خاتون اراکین پارلیمنٹ منتخب کی گئیں۔ ان میں سے صرف 25 خواتین ہی مسلم طبقہ سے تھیں۔‘‘
Published: undefined
اویسی نے لوک سبھا میں اپنی بات رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’وہ (حکومت) کہتے ہیں کہ ایوان میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کی سہولت نہیں ہے۔ یہ صرف بڑے لوگوں کو پارلیمنٹ میں لانا چاہتے ہیں۔ یہ چھوٹے لوگوں کو پارلیمنٹ میں نہیں چاہتے۔ یہ بل پارلیمنٹ اور اسمبلی میں او بی سی اور مسلم خواتین کے لیے راستے بند کرتا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined