رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہو چکا ہے اور ہندوستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے مساجد میں ایک گوشہ ان لوگوں کے لیے مخصوص کر دیا گیا ہے جب عید کا چند نکلنے تک ’اعتکاف‘ میں بیٹھے ہوں گے۔ ہندوستان میں لاکھوں شہری ’شب قدر‘ کی تلاش کے لیے سنت اعتکاف کی نیت کے ساتھ مساجد میں گوشہ نشین ہو چکے ہیں اور اب دن رات ان کا مقصد اللہ کی عبادت میں مشغول رہنا ہوگا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’ٹھہر جانے‘ اور ’خود کو روک لینے کے‘ ہیں۔ اعتکاف کے لیے لوگ 20ویں رمضان سے عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوئے اور اب عیدالفطر کا چاند نظر آنے پر ہی یہ اعتکاف ختم ہوگا۔ ملک کی ہر بڑی اور چھوٹی مسجد میں اب معتکف دکھائی دے رہے ہیں جو نماز اور قرآن کی تلاوت میں مصروف ہیں۔
Published: undefined
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں تو ایک روز قبل ہی اعتکاف کا آغاز ہو گیا تھا، کیونکہ ہندوستان کے مقابلے وہاں رمضان بھی ایک دن قبل شروع ہوتا ہے اور عید بھی ایک روز قبل ہی منائی جاتی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق حرم شریف اور مسجد نبویؐ میں ہزاروں مسلمان اعتکاف میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ حرمین انتظامیہ نے اعتکاف کے لیے پورٹل کے ذریعے ہزاروں پرمٹ جاری کیے ہیں۔ معتکفین کے لیے خصوصی دروازے بھی مقرر کیے گئے ہیں اور انھیں تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ وہاں معتکفین کو آبِ زم زم کی فراہمی کے ساتھ تلاوت کے لیے قرآن کریم کے نسخے بڑی تعداد میں رکھے گئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، لاکھوں عمرہ زائرین مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں قیام اللیل میں بھی شریک ہوں گے اور اس سلسلے میں بھی بہت عمدہ انتظام کیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے 50 لاکھ سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز