چنڈی گڑھ: ریاست کے سابق وزیر اعلی بھوپیندر سنگھ ہڈا نے ہریانہ میں بڑھتے جرائم کو لے کر بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ ملک کی سب سے غیر محفوظ ریاست بن چکی ہے اور حکومت جرائم پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔ دریں اثنا، انہوں نے اگنی ویر اسکیم کو فوری اثر سے منسوخ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کے اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے جرائم پیشہ افراد اور بدمعاشوں کو ہریانہ سے کھدیڑ دیا جائے گا۔
Published: undefined
سابق وزیر اعلیٰ ہڈا نے مزید کہا کہ بڑھتے ہوئے جرائم کی وجہ سے ریاست کے نوجوان بے روزگار ہو رہے ہیں۔ مجرمانہ واقعات کی وجہ سے ریاست میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی ہے۔ کانگریس ریاست میں ’ہریانہ مانگے حساب‘ مہم چلائے گی اور بی جے پی سے 15 سوالات پوچھے گی جو بدعنوانی، بے روزگاری، بڑھتے ہوئے جرائم، مہنگائی اور ترقیاتی کاموں سے متعلق ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سے سوال کیا جائے گا کہ اپنے دس سال کے دور اقتدار میں اس نے کون سے ترقیاتی کام کیے؟
Published: undefined
ہریانہ میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ردعمل دیتے ہوئے ہڈا نے کہا کہ ریاست میں 2005 سے پہلے بھی جرائم عروج پر تھے لیکن ہماری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد مجرم ریاست سے فرار ہو گئے تھے۔ لیکن گزشتہ 10 سالوں میں جرائم میں پھر اضافہ ہوا ہے۔ تاجر ہو یا لیڈر، کوئی بھی محفوظ نہیں۔ عام آدمی کا کیا حال ہوگا؟ کانگریس کی حکومت آتے ہی سب سے پہلے مجرموں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالیں گے۔
Published: undefined
ہڈا نے کہا کہ آئی این ایل ڈی (انڈین نیشنل لوک دل) اور بی ایس پی (بہوجن سماج پارٹی) کے درمیان اتحاد کا ریاست میں کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ہریانہ میں اصل مقابلہ بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہے۔ لوگ اب سمجھ چکے ہیں اور وہ ووٹ کاٹنے والے لیڈروں کو ووٹ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کے فیصلوں کو واپس لے رہے ہیں، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پچھلے دس سالوں میں صرف عوام کا استحصال ہوا ہے۔ اس لیے بی جے پی کو اپنے بنائے ہوئے اصولوں کو توڑنا پڑ رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined