ممبئی: بامبے ہائی کورٹ نے جمعرات کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ہاتھوں گرفتار آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے لیے 26 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ یہ معاملہ جسٹس این ڈبلیو سمبرے کے سامنے پیش ہوا، جہاں آرین کے وکیل ستیش مانیشندے نے جمعہ یا پیر کو فوری سماعت کی درخواست کی۔ تاہم، جسٹس سمبرے نے اگلے منگل کو اس معاملے کو دیکھنے کا فیصلہ کیا، جس کا مطلب ہے کہ آرین خان کو مزید پانچ دن حراست میں اور گزارنا پڑ سکتا ہے۔
وہیں ممبئی کی خصوصی عدالت کی جانب سے بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی منشیات کے معاملے میں داخل کردہ درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد آج صبح اسے آرتھر روڈ جیل کی خصوصی سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ 2 اکتوبر کو بحری جہاز میں منشیات کی ریو پارٹی میں شرکت کرنے اور اسے استعمال کرنے کے تعلق سے گرفتار شدہ آرین خان نے دو دن انسداد منشیات سیل (این سی بی) کی تحویل میں گزارے۔
Published: undefined
آرین خان کو پانچ اکتوبر سے عدالتی تحویل میں بھیجے جانے کے بعد سے آج تک وہ آرتھر روڈ جیل کے عام قیدیوں کے کمرے میں مقید ہیں۔ ابتدائی ایام میں انہیں جیل کے کورنٹائن مرکز پر رکھا گیا تھا اور پھر ان کی کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد انہیں عام قیدیوں کے کمرے میں منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں انڈین ٹوائلیٹ (ہندوستانی طرز کی بیت الخلاء) ہے اور اس کا دروازہ نہیں ہے نیز نہانے کے لئے اسے خود سے برتن میں پانی بھر کر لانا پڑتا ہے اور غسل خانہ بھی کھلی جگہ پر ہے۔
Published: undefined
آرین کو جیل میں عام قیدیوں کا کھانا مل رہا ہے جس میں دال، چاول، روٹی اور سبزیاں شامل ہیں جبکہ محض چار ہزار روپیہ ماہانہ خرچ کی اجازت ہے جس سے وہ جیل کنٹین سے بسکٹ، تیل، صابن اور اپنی ضرورت کی اشیاء خرید سکتے ہیں۔ آج صبح اسے جیل کے خصوصی سیل میں منتقل کرنے بعد اس کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور اسے چوبیس گھنٹہ پولیس کی نگرانی میں رکھا جا رہا ہے۔
Published: undefined
آرین نے خصوصی عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد کئے جانے کے بعد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے جس کی آج ابتدائی سماعت عمل میں آئی اور اس کے بعد عدالت نے ضروری احکامات صادر کر کے اس کی سماعت ملتوی کردی۔ اپنے بیٹے سے ملنے کے لئے شاہ رخ خاں کے جیل پہنچنے کی خبر آنے کے بعد ممبئی پولیس نے جیل کے باہر سیکورٹی بڑھا دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز