شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ابھی کم از کم 20 اکتوبر تک جیل میں ہی رہنا ہوگا۔ ممبئی سیشن کورٹ نے کروز شپ ڈرگس کیس میں آرین خان اور دیگر کی ضمانت عرضی پر سماعت کی۔ کورٹ نے این سی بی اور آرین خان کے وکیل کی دلیلیں سننے کے بعد ایک بار پھر فیصلہ 20 اکتوبر تک کے لیے محفوظ رکھ لیا ہے۔
Published: undefined
ملزمین کی ضمانت عرضی پر جمعرات کو عدالت میں سماعت کے دوران فریق استغاثہ کی جانب سے اے ایس جی انل سنگھ نے دلیلیں دیں۔ وہیں آرین خان کی طرف سے وکیل امت دیسائی دلیلیں رکھ رہے تھے۔ اے ایس جی نے کہا کہ ہم اس معاملے میں پورے چین اور کنکشن پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ انل سنگھ نے عدالت سے آرین خان کو ضمانت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ اب بھی ابتدائی مرحلہ میں ہے اور آگے ابھی مزید باتیں سامنے آ سکتی ہیں۔
Published: undefined
دوسری طرف آرین خان کے وکیل امت دیسائی نے انھیں ضمانت دینے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ آرین ہر ممکن تعاون کریں گے، لیکن آپ ان کے حقوق نہیں چھین سکتے ہیں اور انھیں ضمانت ملنی چاہیے۔ آرین خان کے وکیل نے کہا کہ آج کے جنریشن کے بچوں کی زبان انگلش ہم سے کافی الگ ہے۔ ان کی بات چیت ایجنسی کو شبہات پر مبنی لگ سکتی ہے۔ وکیل امت دیسائی نے پوچھا کہ کیا یہ لڑکا آپ کو لگتا ہے کہ انٹرنیشنل ڈرگ ٹریفکنگ میں شامل ہوگا؟ امت دیسائی نے کہا کہ میں کسی کو بری کرنے کے لیے نہیں، ضمانت کے لیے کہہ رہا ہوں۔ عدالت نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ 20 اکتوبر تک کے لیے محفوظ رکھ لیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined