قومی خبریں

کیا آتشی کے وزیر اعلیٰ بنتے ہی اروند کیجریوال ہوئے بے گھر؟ رہائش کی تلاش شروع

عآپ نے ضابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے لیے سرکاری رہائش مہیا کرانے کا مطالبہ مرکزی حکومت سے کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سابق وزیر اعلی دہلی اروند کیجریوال (فائل)</p></div>

سابق وزیر اعلی دہلی اروند کیجریوال (فائل)

 

عام آدمی پارٹی کی رہنما آتشی نے دہلی کی وزیراعلیٰ کے طور پر اپنا عہدہ باضابطہ سنبھال لیا ہے۔ اب انہیں جلد ہی سول لائنس واقع وزیراعلیٰ رہائش گاہ شفٹ ہونا پڑے گا۔ اس طرح اب سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی کرنی پڑے گی۔ اس سلسلے میں عآپ نے پارٹی کنوینر اور سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے لیے سرکاری رہائش کا مطالبہ مرکزی حکومت سے کیا ہے۔

Published: undefined

ابھی تک یہ طے نہیں ہوا ہے کہ اروند کیجریوال کب وزیر اعلیٰ کا اپنا گھر خالی کریں گے اور کہاں شفٹ ہوں گے۔ اس معاملے میں عآپ ایم پی راگھو چڈھا الیکشن کمیشن کے ضابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے مرکزی حکومت سے سابق وزیراعلیٰ کے لیے رہائش مہیا کرانے کا مطالبہ دو دن پہلے ہی کر چکے ہیں۔

Published: undefined

راگھو چڈھا نے کہا کہ کمیشن کے ضابطوں کے مطابق کسی بھی قومی پارٹی کو قومی دفتر اور قومی سطح کی پارٹی کے قومی کنوینر کو سرکاری رہائش دیا جاتا ہے۔ ہم مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اروند کیجریوال کو سرکاری رہائش مہیا کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کیجریوال کوشامبی میں رہتے تھے۔ 2013 میں وزیر اعلیٰ بننے کے بعد وہ تلک لین واقع گھر میں رہے۔ پھر 2015 کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ سول لائنس علاقے میں 6 فلیگ اسٹاف روڈ واقع گھر میں رہنے لگے۔

Published: undefined

مرکزی حکومت کی طرف سے اس سے متعلق ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ کیجریوال کو سی ایم ہاؤس خالی کرنے کے بعد رہنے کے لیے کہاں اور کون سا گھر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق انہیں 10 فیروز شاہ روڈ میں شفٹ کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

غور طلب رہے کہ اروند کیجریوال دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں 13 ستمبر کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد تہاڑ جیل سے رہا ہو گئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے 15 ستمبر کو اعلان کیا کہ دو دن بعد میں اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دوں گا اور 17 ستمبر کو انہوں نے ایسا ہی کرتے ہوئے دہلی وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined