قومی خبریں

کیجریوال کے مشیر وی کے جین کا استعفی

وی کے جین کے استعفی کو بےحد چونکانے والا مانا جارہا ہے ۔ چیف سکریٹری کے ساتھ رہائش گاہ پر جب یہ واقعہ پیش آیا تھا اس وقت جین بھی وہاں موجود تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے مشیر وی کے جین

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے مشیر وی کے جین نے استعفی دے دیا ہے۔ جین نے اپنا استعفی لفٹیننٹ گورنرانل بیجل اور کیجریوال کو بھیج دیا تھا۔ انھوں نے استعفی دینے کی ذاتی وجہ اورخاندانی ذمہ داریوں کو بتایا ہے۔

غور طلب ہے کہ 19 فروری کو وزیر اعلی کی سرکاری رہائش گاہ پرچیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ بدسلوکی ہوئی تھی ۔ یہ واقعہ نصف شب کے وقت پیش آیا تھا ۔ انشو پرکاش کو جین نے ہی فون کرکے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر بلایا تھا ۔ جین کے استعفی کو بےحد چونکانے والا مانا جارہا ہے ۔ چیف سکریٹری کے ساتھ رہائش گاہ پر جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت جین بھی وہاں موجود تھے ۔ اس معاملے میں انشو پرکاش کی شکایت پر ایف آئی آر درج کئے جانے کے بعد جین سے تفتیش ہوئی تھی ۔

یہ معاملہ عدالت تک پہنچ گیا ہے۔ اس واقعہ میں عام آدمی پارٹی (عآپ)کے دو ممبران اسمبلی د یولی سےپرکاش جروال اور اوکھلا سے امانت اللہ خاں کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ قریب بیس دنوں تک قانونی حراست میں رہے ۔ دونوں فی الحال دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد باہر ہیں ۔

پولس نے چیف سکریٹری کے ساتھ مبینہ بدسلوکی میں جین سے پوچھ گچھ کی تھی ۔ تفتیش کے بعد ایسی خبریں آئیں کہ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت دونوں ممبران اسمبلی نے چیف سکریٹری کو گھیر رکھا تھا ۔واقعہ کے بعد ہوئی طبی جانچ میں چیف سکریٹری کو چوٹ لگنے کی تصدیق ہوئی تھی ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined