قومی خبریں

اروند کیجریوال آج مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے سے کریں گے ملاقات

ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ملاقات میں اروند کیجریوال کے ساتھ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان اور ممبئی عآپ کے رہنما بھی ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>اروند کیجریوال اورادھو ٹھاکرے، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اروند کیجریوال اورادھو ٹھاکرے، تصویر آئی اے این ایس

 

ممبئی: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بدھ کی سہ پہر مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی اور شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کریں گے۔ حکام نے یہاں یہ جانکاری دی۔ ادھو ٹھاکرے کے ساتھ ملاقات میں اروند کیجریوال کے ساتھ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان اور ممبئی عآپ کے رہنما بھی ہوں گے۔ اس کے بعد دونوں جمعرات کے روز نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار اور ان کی ٹیم سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

Published: undefined

مرکز اور دہلی حکومت میں افسران کے ٹرانسفر و پوسٹنگ معاملے میں مرکز کے ذریعہ جاری آرڈیننس کے خلاف عآپ کی لڑائی میں ریاستی رہنماؤں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے دونوں رہنما ممبئی میں ہیں۔ کیجریوال اور ٹھاکرے کے درمیان یہ دوسری ملاقات ہوگی، دونوں اپنی اپنی زمینوں پر بقا کی سیاسی جنگ میں مصروف ہیں۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی طرف سے سی ایم ایکناتھ شندے دھڑے کو شیوسینا کا اصل نام اور کمان اور تیر کا نشان الاٹ کرنے کا فیصلہ آنے کے فوراً بعد، اروند کجریوال اور بھگونت مان 24 فروری کو یہاں آئے تھے، یہ لوگ ادھو ٹھاکرے سے ملے اور ان کی حمایت کا مکمل اعکان کیا اور ساتھ ہی اپوزیشن اتحاد کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Published: undefined

اروند کجریوال نے بدھ کو کولکتہ میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی، جنہوں نے کچھ دیگر جماعتوں کے ساتھ آرڈیننس پر عآپ کے موقف کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا ہے، حالانکہ کانگریس کا موقف ابھی تک واضح نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined