قومی خبریں

اروند کیجریوال 22 ستمبر کو جنتر منتر پر’ جنتا کی عدالت' سے خطاب کریں گے

دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں جیل سے باہر آنے کے بعد اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ اب وہ عوامی عدالت میں جائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال 22 ستمبر کو جنتر منتر پر 'جنتا کی عدالت'  یعنی عوامی عدالت سے خطاب کریں گے۔ ریاستی کنوینر گوپال رائے نے جمعرات19 ستمبر کو دہلی میں ڈویژنل انچارجوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جیل سے باہر آنے کے بعد اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ اب وہ عوامی عدالت میں جائیں گے۔ اروند کیجریوال نے منگل17 ستمبر کو لیفٹیننٹ گورنر وی کے سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

Published: undefined

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر کیجریوال منگل کی سہ پہر اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ ایل جی سکریٹریٹ پہنچے۔ عام آدمی پارٹی کی رہنما آتشی بھی ان کے ساتھ تھیں، جنہیں قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں کیجریوال کا جانشین منتخب کیا گیا تھا۔ اس سے قبل اتوار 15 ستمبر کو کیجریوال نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

Published: undefined

15 ستمبر کو اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ وہ وزیر اعلیٰ کی کرسی پر تبھی بیٹھیں گے جب عوام انہیں آئندہ اسمبلی انتخابات میں ایمانداری کا سرٹیفکیٹ دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے قومی راجدھانی میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ بھی کیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اگلے سال فروری میں دہلی میں اسمبلی انتخابات ہونے کا امکان ہے۔ ایسے میں کیجریوال آئندہ انتخابات میں اپنی جیت کو یقینی بنانے کی حکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined