قومی خبریں

کیجریوال کا پرچہ نامزدگی 7 گھنٹوں تک انتظار کے بعد داخل

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے منگل کو نئی دہلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا، اس کے لئے انہیں 7 گھنٹے انتظار کرنا پڑا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اور دہلی کےوزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے منگل کو نئی دہلی سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

جام نگر ہاؤس واقع الیکٹورل افسر کے دفتر دوپہر تقریباً 12 بجے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی غرض سے پہنچنے کیجریوال کو نئی دہلی اسمبلی حلقے سے بڑی تعداد میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے آئے امیدواروں کے موجود ہونے سے تقربیاً سات گھنٹوں تک لمبا انتظار کرنا پڑا۔ وہ تقریباً شام 06:45 بجےپرچہ نامزدگی داخل کرکے الیکٹورل افسر کے دفتر سے باہر نکلے۔

Published: undefined

پرچہ نامزدگی داخل کرنے آئے کیجریوال کے ساتھ ان کے والدین، بیوی سنیتا کیجریوال ، بیٹی ہرشیتا کیجریوال کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ بھی تھے۔ پرچہ نامزدگی میں ہونے والی تاخیر کے پیش نظر ان کے والدین تقریباً تین گھنٹے کے بعد گھر لوٹ گئے۔

Published: undefined

کیجریوال تیسری مرتبہ نئی دہلی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اس سیٹ سے کانگریس کے امیداوار رمیش سبَّروال ہیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار سنیل یادو ہیں۔ غور طلب ہے کہ کیجریوال گزشتہ روز پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے تھے، اس سے پہلے انہوں نے یہاں مندر مارگ سے روڈ شو کیا۔ روڈ شو کے بعد جب وہ جام نگر واقع الیکٹورل دفتر پہنچے تو متعینہ وقت گزر جانے کی وجہ سے وہ پرچہ نامزدگی داخل نہیں کر سکے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined