قومی خبریں

اروند کیجریوال کو نہیں ملی راحت، یکم اپریل تک ای ڈی کی حراست میں توسیع

دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال نے سماعت کے دوران خود اپنے دلائل عدالت کے روبرو پیش کیے اور کہا کہ ملک کے سامنے عام آدمی پارٹی کے بدعنوان ہونے کی جھوٹی تصویر پیش کی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

تصویر: آئی اے این ایس

 

دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی کے ذریعے گرفتار دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو عدالت نے کوئی راحت نہیں دیتے ہوئے یکم اپریل تک ان کی ای ڈی کی حراست میں توسیع کر دی ہے۔ ای ڈی نے عدالت سے 7 دنوں کی ریمانڈ مانگی تھی۔ اس معاملے کی سماعت دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ میں ہوئی، اب ان کی اگلی پیشی یکم اپریل کو دوپہر 2 بجے ہوگی۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ کیجریوال کے ریمانڈ میں توسیع کی مانگ کرتے ہوئے ای ڈی نے عدالت کو بتایا کہ ایک موبائل فون (اروند کیجریوال کی اہلیہ کا) سے ڈیٹا نکالا گیا ہے اور فی الحال اس کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ دیگر4 ڈیجیٹل ڈیوائسیز (سی ایم کیجریوال سے متعلق) کا ڈیٹا ضبط کیا گیا ہے جو 21 مارچ 2024 کو دہلی کے وزیراعلیٰ کے احاطے سے تلاشی کے دوران ملے تھے اور ان کا  ڈیٹا ابھی نکالا جانا باقی ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال نے سماعت کے دوران خود اپنے دلائل عدالت کے روبرو پیش کیے اور کہا کہ ملک کے سامنے عام آدمی پارٹی کے بدعنوان ہونے کی جھوٹی تصویر پیش کی جا رہی ہے۔ وکلا کی موجودگی کے باوجود عدالت سے اجازت لے کر کیجریوال نے یہ دلیلیں اس وقت دی جب ای ڈی نے انہیں خصوصی جج کاویری باویجا کی عدالت میں پیش کیا۔ ای ڈی نے کیجریوال کی مزید 7 دن کی تحویل کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کیس سے متعلق کچھ لوگوں کو آمنے سامنے بٹھا کر تفتیش کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اروند کیجریوال کو ای ڈی نے دہلی شراب پالیسی بدعنوانی کے معاملے میں 21 مارچ کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد عدالت نے انہیں 28 مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں بھیج دیا تھا۔ سی ایم کیجریوال کے وکیل رمیش گپتا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ تحقیقات میں تعاون کرنا چاہتے ہیں لیکن ای ڈی کی بنیادوں پر نہیں، جس کے لیے ایجنسی ان کی حراست کی مدت بڑھانے کی درخواست کر رہی ہے۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ اروند کیجریوال کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ ان کا شوگر لیول فی الحال نیچے ہے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ یہ آمریت نہیں چلے گی اور عوام اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined