دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتہ کے روز میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اور دیگر عآپ لیڈران 19 مارچ یعنی اتوار کے روز بی جے پی ہیڈکوارٹر جائیں گے تاکہ وزیر اعظم جسے چاہیں اسے جیل بھیج سکیں۔ انھوں نے پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال پر مبینہ حملے کے سلسلے میں اپنے معاون بیبھو کمار کی گرفتاری کے کچھ گھنٹوں بعد ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ بی جے پی کہہ رہی ہے کہ وہ عآپ رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا اور دہلی کے وزراء سوربھ بھاردواج اور آتشی کو بھی جیل بھیجیں گے۔
Published: undefined
عآپ کے قومی کنوینر کیجریوال کا کہنا ہے کہ ان کے لیڈروں کو جیل بھیج کر ان کی پارٹی کو کچلا نہیں جا سکتا۔ پی ایم مودی پر منیش سسودیا، ستیندر جین اور سنجے سنگھ جیسے عآپ لیڈران کو جیل بھیجنے کا ’کھیل‘ کھیلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ ’’میں اپنے اراکین اسمبلی اور اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ کل دوپہر بی جے پی ہیڈکوارٹر جاؤں گا تاکہ وزیر اعظم جسے چاہیں جیل بھیج سکیں۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’عآپ ایک سوچ ہے۔ آپ جتنے عآپ لیڈران کو جیل میں ڈالیں گے، ملک ان سے 100 گنا زیادہ لیڈر پیدا کرے گا۔‘‘
Published: undefined
کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ عآپ کی ’غلطی‘ یہ تھی کہ دہلی میں اس کی حکومت نے اچھے اسکول بنائے، محلہ کلینک قائم کیے، مفت علاج مہیا کرایا اور شہر میں 24 گھنٹے مفت بجلی فراہمی کو یقینی بنایا، اور ایسا کرنے میں بی جے پی ناکام رہی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مبینہ دہلی آبکاری پالیسی گھوٹالہ سے جڑے منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار کیے گئے کیجریوال کو لوک سبھا انتخاب میں تشہیر کرنے کے لیے سپریم کورٹ نے یکم جون تک عبوری ضمانت دی ہے۔ انھیں عام انتخاب کے آخری مرحلہ کی ووٹنگ کے ایک دن بعد، یعنی 2 جون کو خود سپردگی کرنی ہوگی اور واپس جیل جانا ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined