کوٹائم: نامور ماہر تعلیم، استانی، خواتین کے حقوق کی کارکن اور بکر پرائز کی فاتح اروندھتی رائے کی والدہ میری رائے کا طویل علالت کے بعد جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ وہ 89 برس کی تھیں۔ ان کے خاندانی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔
Published: undefined
میری رائے کوٹائم کے نزدیک مشہور پالی کودم اسکول کی بانی بھی تھیں۔ میری رائے کی قانونی جنگ نے شامی عیسائی خواتین کو آبائی جائیداد میں مساوی حقوق دلائے تھے۔ اس وقت تک ان کی شامی عیسائی برادری ٹراوانکور جانشینی ایکٹ 1916 اور کوچین جانشینی ایکٹ 1921 کی دفعات پر عمل کرتی تھی۔ ہندوستان میں اس کمیونٹی نے 1925 کے ہندوستانی جانشینی ایکٹ کی پیروی کی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ میری رائے کو ٹراوانکور جانشینی 1916 کے مطابق آبائی جائیداد میں حصہ دینے سے انکار کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے والد کے انتقال کے بعد اپنے بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined