قومی خبریں

گرفتار چینی جاسوس نے کیا بڑا انکشاف، وزارت دفاع کی ویب سائٹ ہیک کرنے کی کوشش!

اسپیشل ٹاسک فورس کے ذرائع کے مطابق ہان جنوی ایک چینی شہری ہے جو ہندوستان اور بنگلہ دیش سرحد کے راستے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کولکاتا: مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں دراندازی کی کوشش کے دوران گرفتار ایک چینی شہری نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ ان کے ملک کی مختلف ایجنسیاں وزارت دفاع کی ویب سائٹ سمیت متعدد مرکزی حکومت کی ویب سائٹوں کو ہیک کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Published: undefined

گرفتار چینی جاسوس سے تحقیقات کرنے والے خصوصی ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے ذرائع کے مطابق ہان جنوی ایک چینی شہری ہے جو ہندوستان اور بنگلہ دیش سرحد کے راستے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوتے ہوئے پکڑا گیا تھا، اس نےافسران کو تفتیش کے دوران بتایا کہ چینی ایجنسیوں نے بنگلورو سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی کو نشانہ بنایا جو وزارت اور بی ایس این ایل سے منسلک ہے۔ایس ٹی ایف کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بہت سی ایرو اسپیس کمپنیاں بھی ان ایجنسیوں کے نشانے پر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چینی ایجنسیاں ہندوستان کے دفاعی نظام میں جھانکنے کی کوشش کر رہی ہیں، لہذا وہ ہندوستانی وزارت دفاع کی مختلف ویب سائٹس کو ہیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

جانچ افسر نے بتایا کہ ایس ٹی ایف ان ایجنسیوں کے ساتھ جون وے کے تعلقات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ ان کا ہندوستان میں داخلے کا ارادہ کیا تھا؟ یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ کیا گرفتار چینی شہری کا کالعدم نکسل تنظیموں سے کوئی تعلق ہے یا نہیں؟ ۔12 جون کو گرفتار چینی شہری سے برآمد موبائل فون اور لیپ ٹاپ کو بھی آن لاک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔جانچ ایجنسی کو آن لاک کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined