قومی خبریں

انتخاب سے قبل مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینے کی کوشش: ڈاکٹر ایوب سرجن

’’ہند میں سبھی مذاہب کو مساوی حقوق و تبلیغ کی آزادی حاصل ہے، آج یوگی حکومت نے عوام میں حکومت کے تئیں بڑھتے اشتعال کو دیکھتے ہوئے فرقہ وارانہ نظریہ کو فروغ دینا شروع کر دیا ہے‘‘

مولانا کلیم صدیقی
مولانا کلیم صدیقی 

لکھنؤ: ہند میں سبھی مذاہب کو مساوی حقوق و تبلیغ کی آزادی حاصل ہے، آج یوگی حکومت نے عوام میں حکومت کے تئیں بڑھتے اشتعال کو دیکھتے ہوئے فرقہ وارانہ نظریہ کو فروغ دینا شروع کردیا ہے ، تاکہ ہندو مسلمان کرکے آئندہ انتخاب میں کامیابی حاصل کی جا سکے ۔انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینے کے لیئے مبینہ مذہب تبدیلی کے نام پر مولانا کلیم صدیقی کو گرفتار کیا گیا ۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں اپنے رد عمل میں گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے مولانا کی فورا رہائی کا مطالبہ کیا ۔

Published: undefined

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ دوستانہ بین المذاہب مکالموں کے ذریعہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوشش کے باعث مولانا کلیم صدیقی کی مختلف مذاہب کے ماننے والے لوگ عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ مولانا نے اپنی زندگی مختلف اقوام کے مابین موجود عدم اعتماد کی فضا کی راہ ہموار کرنے اور ایک دوسرے کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لیئے وقف کر دی ہے ۔اس میں کوئ حقیقت نہیں ہے کہ انہوں نے جبرا کسی خصوصی غرض سے لوگوں کا مذہب تبدیل کرایا ہے ۔

Published: undefined

اے ٹی ایس کے ذریعہ درج کیس فرضی و سیاست پر مبنی ہے ۔ یوگی حکومت نے انتخابی فائدے و اکثریت کے اشتعال کو مزید ٹھنڈا کرنے کے لیئے ایک منظم سازش کے تحت مولانا کو گرفتار کرایا گیا ہے ۔انہوں نے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے قصور مسلمانوں پر مسلسل ظلم ستم ڈھایا جا رہا ہے ،فورا اس پر قدغن لگایا جائے ۔اس طرح کی کارروائیاں صرف بدامنی کی فضا ہموار کرتی ہیں ،جو ملک کے سماجی تانے بانے کے لیئے مزید نقصان دہ ہے ۔

Published: undefined

ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ اپنی پسند کے کسی بھی مذہب پر عمل ،یا اس کی تبلیغ کا حق آئین ہند نے دیا ہے ۔ یوپی کا تبدیل مذہب مخالف قانون ان آزادیوں کو مجروح کرتا ہے ،جو عام مسلمانوں کو ہراساں کرنے کا آلہ کار بن گیا ہے ۔فاضل عدالتیں آئنی اقدار کی پاسداری کریں گی ،اور اس طرح کے قانون پر قدغن لگائیں گی ۔پیس پارٹی گرفتاری کی شدید مذمت و فورا رہائ کا مطالبہ کرتی ہے ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined