نئی دہلی: خودکشی کے لئے اکسانے کے معاملے میں بامبے ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت مسترد ہونے کے بعد ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ گوسوامی نے منگل کے روز بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت عظمی میں ایک عرضی دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ اس معاملہ میں کل یعنی بدھ کے روز سماعت کرنے جا رہی ہے۔
Published: undefined
سنہ 2018 میں خود کشی کے لئے اکسانے کے معاملے میں ارنب گوسوامی کی ضمانت کی عرضی مہاراشٹر کی سیشن کورٹ میں زیر سماعت ہے لیکن اس دوران گوسوامی نے ضمانت کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
Published: undefined
اس سے پہلے بامبے ہائی کورٹ نے اتوار کے روز ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ارنب گوسوامی اور دو دیگران کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اس کے لئے سیشن کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے۔ پولیس نے اپنی عرضی میں مجسٹریٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا ہے جس میں مجسٹریٹ نے ارنب کو پولیس حراست میں بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے 18 نومبر تک عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔
Published: undefined
ایک انٹیریر ڈیزائنر اور اس کی ماں کو 2018 میں مبینہ طور پر خود کشی کے لئے اکسانے کے معاملہ میں ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی نے منگل کے روز عبوری ضمانت کے لئے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز