ممبئی: خودکشی کے ایک پرانے معاملہ میں ممبئی پولیس نے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ممبئی پولیس نے گھر میں داخل ہو کر ارنب کو گرفتار کیا ہے۔ انرب گوسوامی کو مہاراشٹر سی آئی ڈی نے 2018 میں انٹیریر ڈیزائنر انوائے نائیک اور ان کی ماں کومُد نائیک کی خودکشی کے سلسلہ میں گرفتار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار کے بعد ارنب کو علی باغ لے جایا گیا۔
Published: 04 Nov 2020, 9:48 AM IST
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ارنب گوسوامی نے الزام عائد کیا ہے کہ ممبئی پولیس نے ان کے ساتھ ہاتھاپائی کی ہے۔ ایجنسی نے ریپبلک ٹی وی چینل کے کچھ اسکرین شاٹ شیئر کئے ہیں جن میں پولیس ارنب گوسوامی کے گھر کے اندر داخل ہوتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔ اس دوران جھڑپ بھی ہو رہی ہے۔
Published: 04 Nov 2020, 9:48 AM IST
جس معاملہ میں ارنب گوسوامی کو گرفتار کیا گیا ہے وہ 2018 کا ہے، جب ایک 53 سالہ انٹیریر ڈیزائنر انوائے نائیک اور ان کی ماں کومد نائیک نے علی باغ علاقہ میں خود کشی کر لی تھی۔ اس واقعہ کے بعد ایک سوسائڈ نوٹ برآمد ہوا تھا جو مبینہ طور پر انوائے کا لکھا ہوا تھا۔ اس نوٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ ارنب گوسوامی اور دو دیگران نے انہیں 5.40 کروڑ روپے کی ادائیگی نہیں کی جس کے سبب انہیں معاشی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
Published: 04 Nov 2020, 9:48 AM IST
خیال رہے کہ ممبئی پولیس کی جانب سے تاحال ارنب گوسوامی کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ رپبلک ٹی وی پر چلائی جا رہی ایک ویڈیو میں اتنا ضرور نظر آ رہا ہے کہ پولیس ارنب کو گاڑی میں بیٹھا رہی ہے۔ چینل کا دعوی ہے کہ ارنب کو اس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جو پہلے ہی بند کیا جا چکا ہے۔ دریں اثنا، اس خبر کے ساتھ سوشل میڈیا پر #ArnabGoswami ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔
Published: 04 Nov 2020, 9:48 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Nov 2020, 9:48 AM IST
تصویر: پریس ریلیز