مودی حکومت کے ذریعہ لائی گئی فوج میں بھرتی کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج کے درمیان آج ہندوستانی فوج نے بھرتی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی میں بھرتی کے لیے رجسٹریشن شروع ہو جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 8ویں اور 10ویں پاس نوجوان بھی اس منصوبہ کے تحت بھرتی کے لیے ایپلائی کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مودی حکومت کے ذریعہ پیش اگنی پتھ منصوبہ کے تحت چار سال کے لیے فوج میں بھرتی کیا جائے گا۔ اس منصوبہ کے تحت بھرتی ہونے والے امیدواروں کو کسی طرح کی پنشن یا گریچویٹی نہیں ملے گی۔ اس منصوبہ کے خلاف ملک بھر میں فوج میں بھرتی ہونے کے خواہش مند نوجوانوں میں غصہ دیکھا جا رہا ہے۔
Published: undefined
اگنی پتھ فوجی بھرتی منصوبہ کے احتجاج میں کچھ تنظیموں نے آج 20 جون کو بھارت بند کا اعلان کر رکھا ہے۔ بند کے اعلان کو دیکھتے ہوئے مرکز کے ساتھ مختلف ریاستی حکومتیں محتاط ہیں اور کثیر پولیس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ پچھلے دنوں ہوئے مظاہرے میں ریلوے ملکیت کو ہوئے نقصان کو دیکھتے ہوئے ریلوے سیکورٹی فورس اور سرکاری ریلوے پولیس کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز