جموں: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرا سیکٹر میں ایل او سی پر نامعلوم افراد کی مشتبہ نقل و حرکت کے بعد فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی درانداز زخمی ہو گیا ہے، خبروں کے مطابق فوج نے آس پاس کے علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے، اطلاعات کے مطابق راجوری کے نوشہرا سیکٹر میں اتوار کے روز فوج نے ایل او سی کے نزدیک مشتبہ افراد کو اس طرف آتے ہوئے دیکھا جس کے بعد اس شخص کو للکارا گیا۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی جانب سے فینسنگ کے نزدیک آنے کے بعد فوج نے فائرنگ کی، جس سے ایک پاکستانی درانداز جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی، زخمی ہو گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ زخمی پاکستانی درانداز کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امکانی دراندازی کے پیش نظر فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ درہال راجوری میں قائم فوجی کیمپ پر فدائین حملے کے بعد راجوری میں سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق راجوری کے سرحدی اور نشیبی علاقوں میں فوج کی جانب سے لگاتار تلاشی لی جا رہی ہیں تاکہ ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
Published: undefined
بتادیں کہ اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے ہفتے کے روز راجوری کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ انہوں نے میٹنگ کے دوران آفیسران سے تاکید کی کہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سخت فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔ اے ڈی جی پی نے ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کی تاکید کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز