کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ پی چدامبرم نے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے کام سے مطلب رکھیں۔ حال ہی میں جنرل راوت نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پر تشدد مظاہروں پر کانگریس کی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ قائد وہ نہیں جو بھیڑ کو لوٹ مار کے لئے اکسائے۔ پی چدمبرم کا رد عمل جنرل راوت کے اس بیان پر سامنے آیا ہے۔
Published: undefined
تھیرو وننتپورم میں گورنر کی رہائش گاہ کے سامنے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہو رہے مظاہرہ میں انہوں نے یہ بات کہی۔ چدمبرم نے الزام لگایا کہ فوجی سربراہ اور اتر پردیش کے ڈی جی پی کو حکومت کی حمایت کے لئے کہا گیا ہے جو انتہائی شرمناک ہے۔ چدمبرم نے کہا اب فوجی سربراہ کو بولنے کے لئے کہا جا رہا ہے۔ کیا یہ فوجی سربراہ کا کام ہے؟
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ اتر پردیش کے ڈی جی پی اور فوجی سربراہ کو حکومت کی حمایت کرنے کے لئے کہا جا رہا ہے اور یہ بہت شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنرل راوت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوج کی قیادت کریں اور اپنے کام سے مطلب رکھیں، رہنماؤں کو جو کرنا ہے وہ کریں گے۔
Published: undefined
چدمبرم نے مزید کہا کہ یہ فوج کا کام نہیں ہے کہ وہ رہنماؤں کو یہ بتائیں کہ انہیں کیا کرنا چاہیے۔ جنگ کیسے لڑی جانی ہے اس کی ہمیں آپ کو بتانے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی ہمارا کام ہے۔ چدمبرم نے جنرل راوت کو مشورہ دیا کہ وہ جنگ اپنے حساب سے لڑیں اور ملک کی سیاست کو رہنما سنبھال لیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز