نئی دہلی: آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے پیر سے پانچ روزہ دورے پر اسرائیل جا رہے ہیں۔ جنرل نروانے کا اسرائیل کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دورے کے دوران جنرل نروانے اسرائیل کی اعلیٰ فوجی اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں فریق ہندوستان اسرائیل دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
Published: undefined
آرمی چیف سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے دفاع اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر بھی گفت و شنید کریں گے۔ وہ افواج کے سربراہان سے بات چیت کریں گے اور اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined