ساؤ پالو: لیٹن امریکہ کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک برازیل کے ساؤ پاؤلو کے گوارو لوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آٹھ مسلح ڈاکؤوں کے ایک گروہ نے 750 کلوگرام کا سونا لوٹ لیا۔ افسران نے یہ اطلاع فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مسلح ڈاکو برازیل کے فیڈرل پولس افسران کا بھیس بدل کر آئے اور 3 کروڑ ڈالر (تقریباً 234 کروڑ انڈین روپے) سے زیادہ قیمت کا سونا لوٹ کر فرار ہو گئے۔
Published: 26 Jul 2019, 7:10 PM IST
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈکیتی کا یہ واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا جب ملک کے سب سے بڑے ایئرپورٹ سے متعلق ایک گودام میں ڈاکؤوں کا گروہ فیڈرل پولس کی وردی اور بیج کے ساتھ اسالٹ رائفل لے کر دو گاڑیوں میں پہنچا۔
Published: 26 Jul 2019, 7:10 PM IST
اس کے بعد ڈاکؤوں نے بلند آواز میں کہا کہ یہ ڈکیتی ہو رہی ہے۔ انہوں نے سونے کو ایک بکتر بند گاڑی میں منتقل کیا اور جاتے وقت 2 لوگوں کو بھی یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے۔یرغمال بنانئے گئے لوگوں میں سے ایک ٹرمنل کا اسسٹنٹ سپروائزر تھا۔
Published: 26 Jul 2019, 7:10 PM IST
رپورٹوں کے مطابق لوٹ کی واردات کو 8 افراد نے انجام دیا، جن میں سے چار افراد اپنا چہرہ ڈھانپے گاڑی سے باہر نکلے جن میں سے ایک کے پاس رائفل بھی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ایئر پورٹ کے ورکرز سے اسلحہ کے زور پر 750 کلو گرام سونا اور دیگر قیمتی دھاتیں بھی چھین کر فرار ہو گئے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ سونا نیویارک اور زیورخ پہنچایا جانا تھا۔
Published: 26 Jul 2019, 7:10 PM IST
گوارولوس ایئرپورٹ سے 12 کلومیٹر دو لاوارث چھوڑی گئی دو گاڑیوں سے یرغمال بنائے گئے دونوں افراد کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ سپروائزر نے افسران سے کہا کہ اس سے ایک دن پہلے ڈاکؤوں نے اس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا تھا اور ڈکیتی کے بعد انہیں سہی سلامت چھوڑنے کی بات کہی تھی۔
Published: 26 Jul 2019, 7:10 PM IST
سپر وائزر نے بتایا کہ سونے کو ایک سفید شیورلے ایس 10 پک ٹرک اور ایک امبولنس میں لوڈ کر لی گیا۔ پولس کا خیال ہے کہ مجرموں نے سپروائزر کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر اس سے اہم معلومات حاصل کیں۔
Published: 26 Jul 2019, 7:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Jul 2019, 7:10 PM IST