صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جمعرات کو مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ ریاستی اسمبلیوں کے لیے منتخب کیے جانے کے بعد مرکزی کابینہ سے تین مرکزی وزراء نریندر سنگھ تومر، پرہلاد سنگھ پٹیل اور رینوکا سنگھ کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ اس کے ساتھ ہی مذکورہ اراکین اسمبلی مرکزی کابینہ میں ملی ذمہ داریوں سے بھی سبکدوش ہو گئے اور ان کی ذمہ داریاں دوسرے اراکین پارلیمنٹ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ راشٹرپتی بھون کے ذریعہ جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ارجن منڈا کو ان کے موجودہ منصب کے علاوہ وزارت برائے زراعت و کسان فلاح کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پہلے یہ ذمہ داری نریندر سنگھ تومر سنبھال رہے تھے۔
Published: undefined
وزیر مملکت شوبھا کرندلاجے کو بھی پہلے سے حاصل منصب کے علاوہ پرہلاد سنگھ پٹیل کی ذمہ داریاں بھی دے دی گئی ہیں۔ پرہلاد پٹیل وزارت برائے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری میں وزیر مملکت کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ علاوہ ازیں آئی ٹی وزیر مملکت راجیو چندرشیکھر کو ان کے موجودہ محکموں کے علاوہ وزارت برائے آبی قوت میں وزیر مملکت کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ یہ ذمہ داری بھی پرہلاد سنگھ پٹیل ہی سنبھال رہے تھے۔
Published: undefined
وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار کو بھی مرکزی کابینہ میں اہم ذمہ داری ملی ہے۔ انھیں موجودہ منصب کے علاوہ قبائلی امور کی وزارت میں وزیر مملکت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پہلے یہ ذمہ داری رینوکا سنگھ سنبھال رہی تھیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر اور پرہلاد سنگھ پٹیل سمیت بی جے پی کے 10 اراکین پارلیمنٹ نے بدھ کے روز استعفیٰ دیا تھا۔ ان میں کرونی لال مینا راجیہ سبھا کے رکن تھے۔ بعد ازاں 3 مزید لوک سبھا اراکین نے آج استعفیٰ دیا۔ یہ سبھی اراکین پارلیمنٹ حالیہ اسمبلی انتخاب میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کو ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر ایوان کو بتایا کہ راجستھان کے جئے پور دیہی سے رکن پارلیمنٹ راجیہ وردھن راٹھوڑ، راج سمند سے دیا کماری، مدھیہ پردیش کے مرینا سے نریندر سنگھ تومر، دموہ سے پرہلاد پٹیل، جبل پور سے راکیش سنگھ، سیدھی سے ریتی پاٹھک، ہوشنگ آباد سے اودے پرتاپ سنگھ اور چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ سے گومتی سائے اور بلاس پور سے رکن پارلیمنٹ ارون ساؤ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز