کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لڑکیوں کو حجاب پہننے کے اپنے حق کے سلسلے میں مخالفت کےلئے اکسانے والے لوگ ان کا استعمال سماج کو تقسیم کرنے اور حکومت کو شرمندہ کرنے کےلئے کررہے ہیں۔ واضح رہے عارف محمد نے جس وقت یہ بیان دیا ہے وہ اس وقت نئی دہلی میں ہیں۔
Published: undefined
نئی دہلی کے دورے پر آئے مسٹر خان نے پڑوسی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب کے سلسلے میں جاری تنازعہ کے تعلق سے جمعہ کو میڈیا سے بات چیت میں یہ تبصرہ کیا۔انہوں نے کہا،’’یہ کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔یہ غیر ضروری ہے اور جو لوگ مسلم خواتین کو حجاب پہننے کے ان کے حق کےلئے احتجاج کرنے کےلئے اکسا رہے ہیں،وہ دراصل مسلم لیگ کی وراثت پر عمل کررہےہیں۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اگر حجاب پہننے کا ان کا مطالبہ منظور کرلیا جاتا ہے ،تو مسلم خواتین کی حقیقت میں ہار ہوگی۔‘‘انہوں نے مسلم طالبات سے پڑھائی پر توجہ دینے اور کسی کے بہکاوے میں نہ آنے کےلئے کہا۔‘‘
Published: undefined
گورنر نے اپنے بیان میں قرآن میں بیان کی گئی ایک خاتون کی کہانی بھی سنائی کہ مذہب اسلام میں ایسے واقعات بھی ہوئےہیں ،جب خواتین نے حجاب پہننے سے انکار کردیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined