ہریدوار: کورونا وائرس کے شدید ہوتے بحران کے درمیان اتراکھنڈ کے ہریدوار میں کمبھ کا میلہ زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔ دریں اثنا یہاں بڑی تعداد میں سادھو سنت اور عقیدتمندگان کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں کورونا کسی کی وجہ سے پھیلا اس معاملہ پر بھی یہاں سادھو سنتوں کے اکھاڑے آپس میں دست و گریباں ہو رہے ہیں۔ بیراگی اکھاٹے کا الزام ہے کہ کمبھ میں کورونا وائرس سنیاسی اکھاڑے کی وجہ سے پھیلا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ہریدوار میں بڑی تعداد میں کورونا کیسز کی تشخیص ہونے کے بعد کچھ اکھاڑوں نے اپنی جانب سے کمبھ کے اختتام کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم بیراگی اکھاڑے کا کہنا ہے کہ کورونا سنیاسی اکھاڑوں نے پھیلایا ہے اور بیراگی اکھاڑے کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، لہذا ایک یا دو اکھاٹے کمبھ کے اختتام کا اعلان نہیں کر سکتے۔
Published: undefined
بیراگی کے علاوہ نرموہی اکھاڑے کے صدر مہنت راجندر داس کا بھی بیان آیا ہے، انہوں نے کہا کہ کمبھ میں کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کا سبب اکھاڑا پریشد کے سربراہ مہنت نریندر گری ہیں۔
واضح رہے کہ کمبھ میں 14 اپریل کو شاہی اسنان ہوا تھا۔ اس کے بعد سے خوفناک خبریں موصول ہونے لگیں۔ یہاں اب تک 50 سے زیادہ سادھو متاثر ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان ہی جونا نرنجنی اور آہوان اکھاڑے کے متعدد سادھو کورونا کی زد میں آ گئے ہیں۔
Published: undefined
ہریدوار میں تاحال کورونا کے 19575 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، جبکہ 180 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ گزشتہ دنوں کہا جا رہا تھا کہ کمبھ کو قبل از وقت ختم قرار دیا جا سکتا ہے تاہم حکومت نے وضاحت پیش کی کہ کمبھ اپنے مقررہ وقت 30 اپریل تک جاری رہے گا۔ تیرتھ سنگھ راوت نے کہا تھا کہ کبھ کے میلے کے دوران کورونا پھیلنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کمبھ اور تبلیغی جماعت کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ مرکز میں تبلیغی جماعت کا اجتماع بند مقام پر منعقد ہوا تھا، لہذا کمبھ میں کورونا نہیں پھیل سکتا!
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined