نئی دہلی: کانگریس نے گجرات کیڈر سے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر راکیش استھانا کی دہلی پولیس کمشنر کے عہدے پر تقرری پر سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت افسران کی تقرری میں منمانی کر رہی ہے اور تقرری کے سسٹم کو توڑ رہی ہے۔
Published: undefined
کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ راکیش استھانا وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کے پسندیدہ افسر ہیں، لہذا سپریم کورٹ کے حکم سے قطع نظر گجرات کیڈر کے افسر کو دہلی پولیس کا کمشنر بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
پون کھیڑا نے راکیش استھانا کی تقرری کو عدالت کے حکم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کے رہنما خطوط کے مطابق اگر کسی افسر کے ریٹائرمنٹ کے چھ ماہ سے کم وقت رہ جاتا ہے تو اسے اس سطح کے کسی عہدے پر مقرر نہیں کیا جاسکتا ہے، لیکن راکیش آستھانا کے چار ماہ باقی رہ گئے تھے پھر بھی انہیں مقرر کیا گیا۔
Published: undefined
ترجمان نے بتایا کہ نریندر مودی اور امت شاہ کی جوڑی ہر جگہ گجرات کیڈر کے افسران کو بھر رہی ہے اور قواعد کو نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گجرات کیڈر کے افسر کو دہلی پولیس کا کمشنر بنا کر یونین ٹیریٹری کیڈر کے افسران کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز