مہاراشٹر کے پونے میں گزشتہ شب آسکر فاتح موسیقار و گلوکار اے آر رحمن کے میوزک کانسرٹ میں اچانک پولیس پہنچ گئی اور کانسرٹ کو بند کروا دیا گیا۔ دراصل پونے کے راجہ بہادر مل علاقے میں ہو رہے اس کانسرٹ میں رات 10 بجے کے بعد کانسرٹ کی اجازت نہیں تھی۔ ایسے میں پولیس اہلکار کانسرٹ میں پہنچے اور وہاں اسٹیج پر جا کر شو کو رُکوا دیا۔ جس وقت پولیس شو کو رکوانے پہنچی، اس وقت اے آر رحمن اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے۔
Published: undefined
سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اے آر رحمن مائک لیے اسٹیج پر گانا گا رہے ہیں۔ اسی دوران وہاں اسٹیج پر چڑھ کر ایک پولیس افسر کانسرٹ کو روکنے کا اشارہ کرتا نظر آ رہا ہے۔ پولیس کے شو رُکوانے کے بعد اے آر رحمن اسٹیج کے پیچھے چلے گئے اور پھر پروگرام بند ہو گیا۔
Published: undefined
پولیس کے ذریعہ پروگرام رُکوانے کو لے کر اے آر رحمن نے تو کچھ نہیں کہا، لیکن انھوں نے پونے میں ہوئے اپنے شو کی کچھ تصویریں انسٹاگرام و ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔ انھوں نے اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ’’پیار دینے کے لیے پونے کا شکریہ۔‘‘ انھوں نے پوسٹ میں یہ بھی وعدہ بھی کیا کہ جلد ہی وہ پھر سے آئیں گے اور لوگوں کے لیے گانا گائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز