نئی دہلی: لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن كھڑگے نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے نئے ڈائریکٹر رشی کمار شکلا کی تقرری پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانی سے متعلق معاملات کی تحقیقات کا تجربہ نہ رکھنے والے شخص کو اس طرح کی ذمہ داری نہیں دی جانی چاہئے۔
كھڑگے سی بی آئی ڈائریکٹر کی تقرری کو منظوری دینے والی کمیٹی کے رکن ہیں۔ اس کمیٹی میں لوک سبھا میں سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر کے علاوہ وزیر اعظم اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شامل ہیں۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے کہا ہے کہ شکلا ناتجربہ کار ہیں۔ انہیں بدعنوانی سے متعلق معاملات کی جانچ کا تجربہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس عہدے کے لئے جن لوگوں کے نام پینل میں رکھے گئے ہیں ان میں ناتجربہ کار شخص کو شامل کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس عہدے پر تقرری سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایات کی توہین ہے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں جو ردعمل ظاہر کیا ہے، ملاقات کی تفصیلات میں اس کا ذکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام حالات کو دیکھتے ہوئے وہ سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے پر شکلا کی تقرری کے خلاف ہیں۔ ان کی تقرری قوانین کی نظر انداز ی اور عدالت عظمی کے فیصلے کے خلاف ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز